Maktaba Wahhabi

198 - 384
يَا مَنْ تَقَاعَدَ عَنْ مَكَارِمِ خُلْقِهٖ لَيْسَ التَّفَاخُرُ بِالْعُلُوْمِ الْفَاخِرَةِ مَنْ لَّمْ يُهَذِّبْ عِلْمُهٗ اَخْلَاقَهٗ لَنْ يَنْتَفِعْ بِعُلُوْمِهٖ فِي الْاٰخِرَةِ خوشامد سے نفرت: اللہ نے مجھے لوگوں کی خوشامد سے محفوظ رکھا ہے، کبھی کسی دوست یا دشمن کی خوشامد نہیں کی بلکہ ہر شخص سے اپنا معاملہ صاف اور سیدھا رکھا ہے۔ خواہ کوئی خوش رہا ہو یا ناخوش۔ بعض لوگ مجھے متکبر سمجھتے ہیں اور بعض متواضع، مجھے دونوں امر سے کچھ بحث نہیں۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہر دل کی بات کو جانتا ہے۔ تکبر ایسا رذیل فعل ہے کہ ذلیل و رذیل لوگوں کے سوا کسی شریف، اور عاقل سے اس کا وقوع نہیں ہو سکتا۔ جس کی حقیقت مشتِ خاک اور قطرہِ ناپاک ہو، اور رات دن قاذ و رات اُٹھائے ہوئے ہو۔ اسے تکبر کرنا کب زیب دیتا ہے؟ اور تواضع انہی لوگوں کی طرف سے محبوب ہے جو گردن فراز ہیں۔ فقیر حقیر نے اگر خاکساری ظاہر کی تو یہ خود اس کی طنیت ہے۔ اس میں فخر کیا؟ رزقِ فراواں: اللہ کا احسان ہے کہ اس نے مجھے اس زمانہ فساد میں جس میں سدِ رمق کے بقدر رزقِ حلال ملنا سخت مشکل ہے، بمتقضائے کرمِ عمیم اور بفحوائے ﴿ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ[1]کسی سعی و جہد کے بغیر رزقِ حلال فراواں سے
Flag Counter