Maktaba Wahhabi

108 - 384
اسبابِ فسق سے روٹی کما کر کھانا اس سے بہتر ہے کہ آدمی دین کو حصولِ دنیا کے لیے جال بنائے یا علمِ دین کو تحصیلِ معاش یا سوال و قرض کے لیے وسیلہ ٹھہرائے۔ ایسے لوگ عام طور پر علم و دین کی برکات سے دنیا و آخرت میں محروم ہوتے ہیں۔ استعانت باللہ! جب بھی کوئی فکر، خوف، حزن یا اندوہ دامن گیر ہوا تو میں نے کسی شخص کے سامنے اس کا اظہار نہیں کیا اور نہ کبھی کسی سے امداد یا اعانت طلب کی بلکہ اپنے ہی جی میں اللہ تعالیٰ کے سامنے دعاء و تضرع کی اور توبہ و استغفار بجا لایا اور اپنے کام کو اس کے علم و ارادہ پر چھوڑ دیا۔ اور اس سے ہمیشہ خیر و نجات کی توقع رکھی کارِ خود را بخدا باز گزار کت نمی بینم ازیں بہتر کار اس طرح اللہ تعالیٰ نے میری ہر مشکل آسان کر دی اور مجھے ہر خوف و دہشت سے بچا لیا اور مجھے کسی کا منت کش نہ ہونا پڑا۔ علامہ شعرانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ((من اعون شيء عليٰ قضآء الحوائج من طريق الخلق انزال الحاجة بمن بصره مقصور علي الدنيا من العباد والامرآء وغيرهم لانه معجوب عن احوال
Flag Counter