Maktaba Wahhabi

164 - 384
بیک تغافل از آشفتہ خاطری رم کن مژہ بہمزن د این بزم جملہ برہم کن جرا حتے بدلت گر رسیدہ ست اے درد تو از گدا ختنِ خویش فکرِ مرہم کن زندگی کے چند سفر: میں نے تمام عمر میں چند سفر کئے ہیں۔ ایک سفر طلبِ علم کے لیے تھا۔ اس سفر میں فرخ آباد، کانپور میں صَرف و نحو کی ابتدائی کتابیں پڑھیں، پھر دہلی جا کر تحصیل کو پورا کیا۔ دوسرا سفر طلبِ معاش کے لیے تھا۔ بھوپال آ کر نوکری کی اور آٹھ ماہ ٹونک میں بھی رہا۔ اس کے علاوہ کسی اور جگہ نوکری نہیں کی۔ تیسرا سفر حرمین شریفین کا تھا۔ یہ آٹھ ماہ میں ختم ہوا۔ چوتھا سفر رئیسہ عالیہ کے ہمراہ بمبئی، احمد آباد، کلکتہ، دہلی، درآگرہ کا کیا۔ اِس سفر میں لارڈناتھ بروک، لارڈلٹن، لارڈرپن اور دیگر حکام سے ملاقات و مصافحہ ہوا۔ اور عجائب بلاد و عباد دیکھے بدل اگر نخلد آنچہ در نظر گزرد خوشا روانیِ عمرے کہ در سفر گزرد ان میں سے بعض سفر قاطعہ عذاب تھے اور بعض وسیلہ ظفر۔ اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید سفرِ آخرت کے علاوہ کسی اور سفر کا اتفاق نہ ہو۔
Flag Counter