Maktaba Wahhabi

209 - 384
مرزا مظہر جان جاناں رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ نے سب طرق میں سے طریقہ مجددیہ نقشبندیہ کو کیوں اختیار فرمایا ہے؟ انہوں نے جواب دیا اس لیے کہ: ’’من ایں طریقہ را منطبق بر کتاب و سنت یافتم کہ ثبوت آں قطعی ست۔ والحمدللہ کہ تا ایں زماں ایں طریقہ از جمیع طرق بدعت محفوظ ست۔‘‘ ’’میں نے اس طریقہ کو کتاب و سنت کے مطابق پایا ہے جن کا ثبوت یقینی اور قطعی ہے۔ الحمدللہ! یہ طریقہ اس وقت تک بدعت کے تمام طریقوں سے محفوظ ہے۔‘‘ جامی میفر ماید جامی کہتے ہیں: قدرِ گل و مل بادہ پرستاں دانند نے خود منیشاں و تنگدستاں دانند از نقش تواں بسوئے بے نقش شدن ایں نقشِ غریب نقشبنداں دانند کسبِ رزق: میں نے کسبِ رزق کے لیے قضا، افتاء، تدریس، امامت، تأذین یا وعظ وغیرہ کسی شرعی منصب کو اختیار نہیں کیا، بلکہ نوکری، چاکری کو ذریعہ معاش بنایا۔ کارہائے سرشتہ میں نوکری اختیار کی، اور اس وسیلہ سے جاگیر پائی، کیونکہ میں اپنے آپ کو خدماتِ مذکورہ کے ادائے حقوق سے بالکل قاصر پاتا تھا۔ اور میرے دین نے بھی مجھے اجازت نہ دی کہ ایسا کام اختیار کروں، جس میں دین کی خرابی اور آخرت کی بربادی ہو۔ ہمارے سلف،
Flag Counter