کتاب مستطاب
نیل الاوطار شرح منتقی الاخبار (جو عمل بالحدیث و اجتہاد کے لیے کافی ذریعہ ہے) آپ ہی کی توجہ سے آٹھ جلدوں میں مصر میں چھپی ہے۔ اور اب تھوڑی قیمت پر مل سکتی ہے۔ اور فتح الباری شرح صحیح بخاری تالیف شیخ الاسلام حافظ ابن حجر (جس کی نظیر کتب اسلام میں اس کے بعد نہیں پائی گئی) جناب کی عالی ہمتی سے مصر میں طبع ہو رہی ہے۔ تھوڑے عرصہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ وہ ہمدست عشق اتباع ہو گی۔ اسی قسم کی تالیف و اشاعت آپ سے بقیہ علوم کے متعلق ہوئی ہے۔ جس کی تفصیل و توصیف میں جولانی کرنے سے ہمارا اشہب قلم لنگ ہے اور عرصہ قرطاس تنگ۔
شائقین تفصیل آپ کی کتب مؤلفہ کا حال آپ کی فہرست مؤلفات (ملحقہ کتاب منہج الوصول اور آپ کے تراجم (جو اکثر تصانیف جناب کے ساتھ بطور تقریظ شامل کی گئی ہیں) سے ملاحظہ فرما دیں وہ میسر نہ ہوں، تو ہمارے پرچہ سابق (نمبر 4 جلد 6) کو جس میں کسی قدر ان کی تفصیل ہے مطالعہ میں لا دیں اور ان کی اشاعت کا مشاہدہ و تجربہ جس ملک اور شہر سے چاہیں کر لیں۔
آپ کی تالیف بابرکت میں ایک خصوصیت جس کو آپ کی کرامت کہیں تو بے جا نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا (جن کی سنت کے آپ خادم ہیں) معجزہ خیال کریں تو ناروا نہیں ایسی پائی جاتی ہے جو ایک عرصہ سے کتب مؤلفہ اہل اسلام سے مفقود ہے وہ یہ ہے کہ آپ کی تالیفات آپ
|