Maktaba Wahhabi

382 - 384
میں ہیں۔ علم ناسخ و منسوخ کتاب اللہ و سنت کو (جو اکابر محدثین و مجتہدین کے خصائص سے تھا) آپ نے ایک مختصر رسالہ میں بیان کر کے ایسا عام فہم کر دیا ہے کہ کس و ناکس (جو فارسی عبارت پڑھنے پر دسترس رکھتا ہے) اس کو ضبط کر سکتا ہے۔ علم اصول فقہ کو (جو اخص شرائط اجتہاد سے ہے) آپ نے ایک مختصر کتاب میں اس آسانی سے واضح کر دیا ہے کہ تھوڑی سی استعداد والا طالب العلم بھی اس علم پر احاطہ کر سکتا ہے۔ متون کتب حدیث (صحاح ستہ وغیرہ) کو آپ نے عام لوگوں کے لیے دستور العمل بنا دیا ہے۔ کئی کتابوں کا (جیسے موطا امام مالک، جامع ترمذی، و سنن ابو داؤد) آپ نے ہندی زبان میں ترجمہ کرا کے چھپوا دیا ہے۔ اور کئی کتابوں (صحیح بخاری و صحیح مسلم وغیرہ) آپ کی توجہ سے مترجم ہو رہی ہیں۔ اور شروح کتب حدیث کی تصنیف و طبع و اشاعت سے آپ نے خواص علماء کو عمل بالحدیث و اجتہاد کا راستہ نکال دیا ہے۔ بعض کتب حدیث (جیسے مختصر صحیح بخاری و بلوغ المرام وغیرہ) کی شروح تو آپ نے خود تالیف کر کے چھپوا دی ہیں۔ اور بعض شروح متقدمین کی تالیف بصرف زرِ کثیر طبع کروا دی ہیں۔
Flag Counter