Maktaba Wahhabi

381 - 384
اس کا سر اور وجہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے آپ کو علم و شوکت (نیابت سلطنت) دونوں منصب مرحمت فرمائے ہیں۔ (جو اکثر مجددین سابق میں جمع نہیں ہوئے) اس لیے آپ ان سب مجددوں کے صفات کمال کے جامع ہوئے بلکہ اکثر مجددوں پر سبقت لے گئے۔ جس قدر تالیف و تصنیف کتب مختلف علوم کی اور ان کی اشاعت (جو منصب اول کے نتائج سے ہے) آپ سے ہوئی ہے۔ اِس قدر مجددین سابق الوصف سے نہیں ہوئی یا کم ہوئی۔ آپ نے مختلف علوم (کتاب و سنت و فقہ و اصول وغیرہ) میں مختلف زبانوں (عربی، فارسی، ہندی) میں نہ صرف کتابیں تصنیف کر کے صندوقوں یا کتب خانوں میں رکھوا دی ہیں۔ بلکہ بصرف ہزار ہا روپیہ جیب خاص سے چھپوا کر اکثر بلاد (ہندوستان و پنجاب و عرب و مصر و یمن و دمشق و بلغار و بیروت وغیرہ) میں گھر گھر پہنچا دی ہیں۔ اور سارت بها الركبان ودارت في البواري والعمران کا مصداق بنا دیں۔ اِن بلاد میں ایسا کوئی شہر نہ ہو گا جہاں کوئی اہل علم ہو اور آپ کی تصنیف نہ ہو اور ان علوم اور ان کے خوادم علوم میں ایسا کوئی علم نہ ہو گا یا کم ہو گا جس میں آپ نے کوئی تالیف نہ کی ہو۔ جن ادق مسائل اصول و فروع کو خواص فضلاء کم جانتے تھے، ان کو آپ کی تصانیف کے ذریعہ سے ادنیٰ طلباء، بلکہ بعض عوام جاننے لگے ہیں۔ اور جن کتابوں حدیث و اصول کو اکابر علماء خواب میں دیکھنے کو بھی ترس رہے تھے۔ آپ کی توجہ سے اب وہ اصاغر طلباء کے مطالعہ
Flag Counter