Maktaba Wahhabi

384 - 384
کی حیات میں اور آپ کے ہم عصروں میں مقبول و معمول بہا ہو گئی ہیں۔ اور اکثر علماء ہندوستان، پنجاب، عرب، مصر، دمشق، بیروت، بلغار، یمن وغیرہ نے سر آنکھوں پر رکھ لی ہیں۔ تلقتها الافاضل الفحول و هبت عليها قبول القبول۔ اور یہ بات اور لوگوں کی تالیفات میں ایک مدت سے پائی نہیں گئی۔ ان کی تالیفات اِن کے مرنے کے بعد اُن لوگوں میں جو ان کے بعد پیدا ہوئے مقبول ہوئی ہیں۔ ان کے معاصرین نے قبول نہیں کیں۔ اسی وجہ سے اور ان ہی لوگوں کی نسبت یہ مثل: ’’المعاصرة اصل المنافرة‘‘ ’’یعنی ہم عصری منافرت کی جڑ ہے‘‘ مشہور ہو رہی ہے۔ اور جس قدر آپ سے احیاءِ سنت و اقامت خیرات و حسنات اور ازالہ بدعات و اخمال منکرات (جو لوازم و نتائج منصب دوم جناب سے ہے) وقوع میں آئی ہے۔ وہ بھی اکثر مجددین سابق سے بڑھ کر ہے۔ ہماری قلم میں کہاں طاقت ہے اور ہمارے پرچہ میں کب وسعت ہے کہ ہم اس کی تفصیل کر سکیں۔ و لیکن بحکم ما لا يدرك كله لا يترك مشتے نمونہ از خروارواند کے از بسیار بطور تمثیل ایک فہرست کے ضمن میں ناظرین کے آگے پیش کرتے ہیں۔ فہرست رسوم حسنہ جن کو جناب نے قائم کیا، و رسوم سیئہ جن کا آپ نے ازالہ کیا یا ازالہ کے درپے ہیں۔ (فہرست اگلے صفحہ پر دیکھیں)
Flag Counter