Maktaba Wahhabi

377 - 384
حيا و نودي عليه هٰذا احد دعاة القرامطة فاعرفوه ثم حبس الي ان قتل في سنة تسع واشيع عليه انه ادعيٰ لالوحيه وكان المقتدر جيد العقل صحيه الرأي)) ’’اُنہوں نے حَلّاج (منسور) کی اونٹ پر سوار کرا کر تشہیر کی۔ پھر اس کو سولی پر چڑھایا اور لوگوں میں پکارا گیا کہ فرقہ قرامطہ کا داعی ہے۔ آخر نویں سال وہ مارا گیا۔ اور یہ مشہور کیا گیا کہ یہ الوہیت کا مدعی تھا۔ اور لکھا ہے کہ خلیفہ مقتدر باللہ کی عقل جید تھی اور رائے صحیح۔‘‘ خلیفہ مامون (دوسری صدی کے مجدد) کے اعلیٰ فضائل یہ بیان کئے ہیں کہ: جمع الفقهآء من الاٰفاق و برع في الفقه والعربية و ايام الناس و كان افضل من رجال بني العباس حزمًا و عزمًا و علمًا و رايًا وهيبة و شجاعة وسوادًا و سماحةً قال ابو معشر المنجم كان المامون امارًا بالعدل فقيه النّفس يعد من كبار العلمآء۔ (تاريخ الخلفاء ص 311) ’’اس نے فقہاء کو جمع کیا اور فقہ و عربیۃ و تواریخ میں ماہر ہوا، اور وہ عباسیوں سے عزم و علم و حلم و رائے و ہیبت و شجاعت و فراخدلی وغیرہ میں افضل تھا۔‘‘ ابو معشر نے کہا ہے مامون عدل کرنے کا بہت حکم دیتا اور فقیہ النفس تھا۔ بڑے علماء سے شمار کیا جاتا۔ اس قسم کے ان کے اور فضائل بیان کئے جن کا علم و فراست و فہم و کیاست کئی طرف رجوع ہوتا ہے۔ یہ تو ان مجددوں کے اوصاف کمال ہیں۔ جن کے سبب وہ مجدد
Flag Counter