Maktaba Wahhabi

346 - 384
ان کے وقت میں بہت برکت رکھی تھی۔ ذرا سے وقت میں کام بہت ہو جاتا تھا۔ بالالتزام تالیف کا وقت صبح کی نماز کے بعد سے نو بجے تک تھا۔ اور اگر دنیاوی کاروبار سے فرصت پائی تو اور اوقات میں بھی لکھتے تھے۔ ورنہ خیر! تیسر امر: یہ ہے کہ ایسی قدیم کتابیں اختیار کرتے تھے جن کے ایک نسخے کے سوا اور نسخے نہیں ہوتے تھے۔ اور ان کا عنوان متغیر کرتے۔ اور ان کے نام بدل کر اور نام رکھتے، اور اول صفحہ پر اپنا نام مع القاب فخر کے لکھتے، یہ امر بھی خلافِ واقع ہے۔ اس لیے کہ ان کی تالیفات کئی قسم کی ہیں جن کی تفصیل یوں ہے: 1۔ ایک قسم تو یہ ہے کہ کسی کتاب کی شرح لکھی، جیسے عون الباری شرح تجرید بخاری و سراج وہاج شرح تلخیص مسلم و انتقاد رجیح شرح اعتقاد صحیح و بغیۃ الرائد شرح عقائد، یہ سب کتابیں شرح حدیث وغیرہ سے تلخیص کر کے لکھی ہیں۔ جس طرح کہ علماءِ متقدمین و متاخرین کا طریقہ ہے۔ جس کتاب سے نقل کیا اس کا نام لکھ دیا۔ 2۔ دوسری قسم یہ ہے کہ کسی متقدم کی کتاب کی تلخیص کی ہے۔ جیسے حصول المامول ارشاد الفحول کی تلخیص ہے۔ اور مشیر ساکن الغرام الی روضات دارالسلام حافظ ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب حادی الارواح کی تلخیص ہے۔ اور فتح البیان تفسیر فتح القدیر امام شوکانی رحمہ اللہ کی تلخیص ہے۔ لیکن یہ محض تلخیص نہیں ہے بلکہ اور کتب تفاسیر سے اس
Flag Counter