Maktaba Wahhabi

236 - 384
میں خواب دیکھا کہ مدارالمہام مرحوم عمدہ سفید لباس پہنے ہوئے بگھی پر سوار میرے پاس آئے اور بہت خوش ہیں۔ لیکن لاغر بدن ہیں۔ کچھ گفتگو کی جو یاد نہیں رہی۔ مرحومہ کو اسی سال 25 رجب کو بائیں پاؤں میں ورم کا عارضہ ہوا تھا۔ جونکیں لگوائی گئیں تو ان کے ڈنگ پک گئے، چنانچہ اسی تکلیف کی وجہ سے ماہِ رمضان کی پہلی رات رحمتِ الٰہی کے جوار میں منتقل ہو گئیں۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مرفوع حدیث ہے: ((اَيُّمَا المْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ)) (رواہِ الترمذی) ’’جو عورت فوت ہوئی اس حال میں کہ اس کا خاوند اس سے راضی تھا تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔‘‘ میں ان سے راضی تھا۔ علاوہ ازیں اپنے جملہ حقوق سے انہیں بری الذمہ بھی کر دیا۔ اور میری نسبت اگر ان سے کچھ لغزشیں ہوتی ہوں تو انہیں بھی معاف کر دیا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا صَلَّتِ الْمِرْأَةُ خَمْسَهَا وَ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا وَ اَطَاعَتْ بَعْلَهَا دَخَلَتْ مِنْ اَيِّ اَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَآئَ تْ)) (رواہِ ابن حبان فی صحیحہٖ) ’’جب عورت پانچوں نمازیں پڑھے، شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘ بحمدہٖ تعالیٰ ان میں یہ سارے اوصاف مجتمع تھے، علاوہ ازیں
Flag Counter