Maktaba Wahhabi

237 - 384
نہایت سخی النفس تھیں، صدقات و خیرات خوب دیتی تھیں۔ میری اولاد نے ان کے ترکہ سے نقد یا جنس کا ایک پیسہ تک نہیں لیا۔ سب ان کی سابقہ اولاد کو دے دیا۔ اسی طرح میں نے بھی اپنا حصہ نہیں لیا۔ اگرچہ رئیسہ کی مرضی یہی تھی کہ میں اور میری اولاد بھی شرعی فرائض کے مطابق اپنا اپنا حصہ لے لیں لیکن میری ہمت قاصر رہی۔ وللہ الحمد! ان کی وفات کے بعد میں نے 27 شوال 1301ھ کو انہیں خواب میں دیکھا کہ میرے حجرہ خواب واقع محل سرکار میں آ کر میرے پلنگ پر بیٹھ گئی ہیں۔ میں نے پوچھا: مرنے میں بہت تکلیف ہوئی ہو گی؟ کہا: ’’دو تین دن کا فاقہ ہوا اور کچھ نہیں۔‘‘ میں نے پوچھا: ’’قبر میں کچھ سوال و جواب ہوا؟‘‘ کہا: ’’مجھ سے کسی نے کچھ نہیں پوچھا۔‘‘ میں نے کہا: ’’اللہ نے تمہیں بخش دیا؟‘‘ کہا: ’’ہاں‘‘ میں نے خیال کیا کہ ان کے کان کے نیچے جو ورم ہو گیا تھا۔ وہ خشک ہو چلا ہے۔ اور وہ بہت خوش ہیں۔ تبرقُ اساريرُ وجهها غفرالله لنا ولها بمنهٖ وكرمهٖ وجمعنا في دار كرامته ورحمته۔ آمين ثم آمين!
Flag Counter