Maktaba Wahhabi

232 - 384
كَانُوا يَكْسِبُونَ[1] ’’ہم بعض ظالموں پر ان کے (برے) اعمال کے سبب بعض ظالموں کو مسلط کر دیتے ہیں۔‘‘ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ ((مَنْ اَعَانَ ظَالِمًا سَلَّطَہٗ اللّٰہُ عَلَیْہِ)) (رواه ابن عساكر و هذا حديث غريب) ’’جو کسی ظالم کی مدد کرے تو اسے اللہ تعالیٰ اس پر بھی مسلط کر دے گا۔‘‘ وقال بعض الشعراء ؎ وَمَا مِنْ یَدٍ اِلَّا یَدُ اللّٰہِ فَوْقَھَا وَمَا ظَالِمٌ اِلَّا سَیُبْلٰی بِظَالِمٖ ابن کثیر رحمہ اللہ نے مذکور آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ: ((کذٰلک نفعل بالظالمین نسلط بعضھم علیٰ بعضٍ ونھلکُ بعضھم ببعضٍ وننتَقم من بعضھم ببعض جزاءً علیٰ ظلمھم و بغیھم)) ’’ظالموں کے ساتھ ہم ایسے ہی کرتے ہیں کہ بعض کو بعض پر مسلط کرتے ہیں، ہلاک کرتے ہیں، انتقام لیتے ہیں اور یہ ان کے ظلم و بغاوت کی سزا ہوتی ہے۔‘‘ ’’فتح البیان‘‘ میں کہا ہے: ((قال ابن زیدٍ نسلط بعض الظلمَۃِ علیٰ بعضٍ فنھلکمٗ ونذلہٗ قال فضیل بن عیاضٍ اذا رایت ظالما ینتقم من ظالم فقف وانظر متعجبا۔ انتھیٰ)) ’’ابن زید کہتے ہیں کہ اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلط کر کے انہیں ہلاک اور ذلیل کر دیتے ہیں، اور فضیل بن عیاض نے کہا ہے کہ جب تم دیکھو کہ کوئی ظالم کسی دوسرے ظالم سے انتقام لے رہا ہے تو تم ٹھہرو اور تعجب سے دیکھو۔‘“ الحمدللہ کہ اس اندرونی و بیرونی حیص بیص میں میرے پاؤں میں کوئی لغزش پیدا نہیں ہوئی اور نہ کسی امرِ مکروہ کا مرتکب ہوا بلکہ مستقل مزاج رہا، اور کسی طرح
Flag Counter