بارے میں بھی اپنی زبانوں کو سلامت رکھتے ہیں ۔ اسی طرح جو کسی تبدیل و تغییر کے بغیر ان کی سنتوں پر چلا، اسی طرح حضرات خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے بارے میں بھی سوائے خیر کے اور کچھ نہیں کہتے حضرات اہل سنت و الجماعت ان سب اکابر کے بارے میں طعنہ زنی کو جائز نہیں سمجھتے۔ اہل سنت و الجماعت کا یہی مذہب اعلام تابعین اور ان تبع تابعین کے بارے میں ہے جن کو رب تعالیٰ نے بدعات کے ارتکاب اور منکرات کے اظہار سے بچائے رکھا۔‘‘[1]
یہ ہے اہل سنت و الجماعت کا آل بیت رسول کے بارے میں عقیدہ۔ الحمد للہ اہل سنت و الجماعت کی کتابوں کے ہزاروں ورق پڑھ جائیے آپ کو ان میں اللہ کے حکم سے صرف یہی بات ملے گی کہ اہل سنت و الجماعت ہی آل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے انصار و مددگار ہیں ۔[2]
|