Maktaba Wahhabi

93 - 692
ارشادِ ربانی ہے:﴿فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللّٰهُ﴾’’یقین کیجیے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔‘‘[1] ارشادِ گرامی ہے:﴿فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾’’پس اللہ کی پناہ طلب کر۔یقینا وہی سننے والا،جاننے والا ہے۔‘‘[2] ارشادِ مقدس ہے:﴿وَعَلَى اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾’’اورچاہیے کہ مومن اللہ ہی پر بھروسا کریں۔‘‘[3] 2. اللہ رب العزت نے توحیدِ عبادت کے متعلق ہمیں خبر دی ہے:﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ﴾ ’’اور یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔‘‘[4] فرمانِ عالی ہے:﴿فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن بِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انفِصَامَ لَهَا﴾ ’’اور جس نے طاغوت کا انکار کیا اور اللہ پر ایمان لایا یقینا اس نے مضبوط کڑا پکڑ لیا ہے جو ٹوٹنے والا نہیں۔‘‘[5] فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ﴾ ’’اور ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھیجے،ان کی طرف یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی معبود(حقیقی)نہیں،پس میری ہی عبادت کرو۔‘‘[6] اور فرمایا:﴿قُلْ أَفَغَيْرَ اللّٰهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ﴾’’کہہ دو:اے جاہلو!کیا تم مجھے یہی حکم دیتے ہو کہ میں غیر اللہ کی عبادت کروں ؟۔‘‘[7] نیز فرمایا:﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾’’ہم تیری ہی عبادت کرتے اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔‘‘[8] مزید فرمایا:﴿يُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ﴾ ’’وہ اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ہے،فرشتوں کو اپنے حکم سے روح(وحی)دے کر بھیجتا ہے کہ تم(لوگوں کو)ڈراؤ(اور انھیں بتاؤ)کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو تم مجھ ہی سے ڈرو۔‘‘[9] 3: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہمیں توحید عبادت کے متعلق خبر دی ہے،چنانچہ آپ نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجتے ہوئے یہ حکم دیا:’فَلْیَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوہُمْ إِلٰی أَنْ یُّوَحِّدُوا اللّٰہَ تَعَالٰی‘’’ تیری انھیں سب سے پہلی دعوت،اللہ کی وحدانیت کی ہونی چاہیے۔‘‘[10] نیز فرمایا:
Flag Counter