Maktaba Wahhabi

62 - 692
’’فرشتوں اور انسانوں میں سے رسولوں کو اللہ ہی منتخب فرماتا ہے،[1] بے شک اللہ تعالیٰ سننے اور دیکھنے والا ہے۔‘‘[2] ارشادِ عالی ہے:﴿إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَىٰ نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ ۚ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا﴿١٦٣﴾وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ ۚ وَكَلَّمَ اللّٰهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا﴿١٦٤﴾رُّسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللّٰهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ ۚ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيزًا حَكِيمًا﴿١٦٥﴾ ’’بے شک ہم نے آپ کی طرف اُسی طرح وحی کی ہے،جس طرح نوح اور اس کے بعد دوسرے انبیاء کی طرف کی تھی اور ہم نے ابراہیم،اسماعیل،اسحاق،یعقوب اور ان کی اولاد،عیسیٰ،ایوب،یونس،ہارون اور سلیمان(علیہم السلام)کو وحی بھیجی۔داود(علیہ السلام)کو ہم نے زبور دی اور آپ سے پہلے کے کئی رسولوں کے واقعات ہم آپ کو بتا چکے ہیں اور کئی رسولوں کے حالات ہم نے آپ کو نہیں بتائے اور اللہ نے موسیٰ(علیہ السلام)سے کلام کیا۔یہ رسول(تھے)خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کی اللہ پر کوئی حجت باقی نہ رہے اور اللہ بڑا زبردست(اور)بڑی حکمت والا ہے۔‘‘[3] مزید فرمایا:﴿لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ﴾ ’’یقینا ہم نے اپنے پیغمبروں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا،اور ان پر کتابیں نازل کیں اور ترازو(قواعدِ عدل)بھی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔‘‘[4] نیز فرمایا:﴿وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ﴿٨٣﴾ ’’اور ایوب(علیہ السلام)(کا تذکرہ کیجیے)جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ بے شک مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔‘‘[5] اور فرمایا:﴿وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ﴾ ’’اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے،وہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے تھے۔‘‘[6] ارشادِ ربانی ہے:﴿وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ فَاسْأَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ جَاءَهُمْ﴾ ’’اوریقینا ہم نے موسیٰ(علیہ السلام)کو نو(9)کھلی نشانیاں دیں،آپ خود ہی بنی اسرائیل سے پوچھ لیں کہ جب وہ ان کے پاس آئے۔‘‘[7] ارشادِ گرامی ہے:﴿وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنكَ وَمِن نُّوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۖ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا﴿٧﴾لِّيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَن صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا﴿٨﴾
Flag Counter