Maktaba Wahhabi

51 - 692
﴿مَن كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَالَ فَإِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلْكَافِرِينَ﴿٩٨﴾ ’’جو شخص اللہ کا،اس کے فرشتوں،اس کے پیغمبروں اور جبرائیل ومیکائیل کا دشمن ہوا تو یقینا اللہ(بھی)ایسے کافروں کا دشمن ہے۔‘‘[1] مزید فرمایا:﴿لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ﴾ ’’عیسیٰ(علیہ السلام)اور مقرب فرشتے اللہ کے بندے ہونے سے ہرگز عار محسوس نہیں کریں گے۔‘‘[2] اور فرمایا:﴿وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ﴾’’اور اس دن تیرے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے۔‘‘[3] ارشادِ ربانی ہے:﴿وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً﴾’’ اور ہم نے جہنم کے داروغے فرشتے ہی مقرر کیے ہیں۔‘‘[4] ارشادِ ربانی ہے:﴿وَالْمَلَائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ﴿٢٣﴾سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ﴾ ’’اور ہر دروازے سے فرشتے ان کے پاس آئیں گے،(اور جنتیوں سے کہیں گے کہ)تمھارے صبر کے صلے میں تم پر سلام ہو۔‘‘[5] مزید فرمایا:﴿وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ۖ قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ۖ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ﴿٣٠﴾ ’’اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا:یقینامیں زمین میں ’’خلیفہ‘‘ بنانا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا:کیا تو اس میں اسے(خلیفہ)بنائے گا جو اس میں فساد اور خون ریزی کرے گا؟ ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے ہیں۔(اللہ نے)فرمایا:بلاشبہ جو کچھ میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔‘‘[6] 2: رات کی نماز میں دعا کرتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرشتوں کے بارے میں فرمایا: ((اَللّٰہُمَّ!رَبَّ جِبْرَائِیلَ وَ مِیکَائِیلَ وَ إِسْرَافِیلَ،فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ،عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ،أَنْتَ تَحْکُمُ بَیْنَ عِبَادِکَ فِیمَا کَانُوا فِیہِ یَخْتَلِفُونَ،اِہْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِیہِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْْنِکَ،إِنَّکَ تَہْدِي مَنْ تَشَائُ إِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیمٍ)) ’’اے اللہ!اے جبرائیل،میکائیل اور اسرافیل کے رب!آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے!غیب اور حاضر کے جاننے والے!تو ہی اپنے بندوں کے درمیان جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں،فیصلہ کرے گا۔تو حق کے بارے میں اپنے حکم سے مجھے ہدایت دے،جس میں اختلاف برپا ہے۔بے شک تو جسے چاہے
Flag Counter