Maktaba Wahhabi

474 - 692
’’بے شک اللہ نے جنت کے بدلے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں،وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں،پس قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں۔اللہ کا یہ سچا وعدہ تورات،انجیل اور قرآن میں ہے اور اللہ سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے۔سو تم اس اپنی بیع(تجارت)پر جو تم نے کی ہے،خوش ہو جاؤ،اوریہ بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘[1] اور فرمایا:﴿إِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ﴾ ’’یقینااللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے،جو اس کی راہ میں صفیں بنا کر لڑتے ہیں،گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔‘‘[2] اور فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴿١٠﴾تُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ﴿١١﴾يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ ’’اے ایمان والو!کیا میں تمھیں ایک ایسی تجارت کی نشاندہی کروں جو تمھیں دردناک عذاب سے نجات دے گی(وہ یہ کہ)تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرو،اگر تم جانتے ہو تو یہ تمھارے لیے بہتر ہے۔وہ تمھارے گناہ بخش دے گا اور تمھیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا،جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور ہمیشگی کے باغوں میں اچھی رہائش گاہیں دے گا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘[3] اور شہید ہونے والے مجاہدین کی فضیلت میں ارشاد فرمایا: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴿١٦٩﴾فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللّٰهُ مِن فَضْلِهِ﴾ ’’اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں انھیں تم مردے ہر گز نہ سمجھوبلکہ وہ زندہ ہیں،اپنے رب کے پاس روزی دیے جاتے ہیں۔اللہ نے انھیں جو اپنا فضل دیا ہے،وہ اس پر خوش ہیں۔‘‘[4] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال ہوا کہ انسانوں میں سے افضل کون ہے؟ تو فرمایا:((مُؤْمِنٌ یُّجَاھِدُ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ فِي سَبِیلِ اللّٰہِ،ثُمَّ مؤْمِنٌ فِي شِعْبٍ مِّنَ الشِّعَابِ یَعْبُدُ اللّٰہَ رَبَّہُ وَیَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّہِ)) ’’وہ مومن افضل ہے جو اپنی جان و مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرے،پھر وہ مومن جو کسی پہاڑ کی گھاٹی
Flag Counter