Maktaba Wahhabi

410 - 692
ہوتا کہ وہ اپنے عیال کی ضروریات:خوراک،پانی،لباس اور رہائش پوری کرسکیں،چاہے وہ کسی نصاب کے مالک ہی ہوں۔٭ 2: مسکین:یہ احتیاج میں کبھی فقیر سے کم تر ہوتا ہے اور کبھی زیادہ مگر ہر معاملہ میں ان کے احکام ایک ہی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض احادیث میں مسکین کی تعریف کی ہے۔چنانچہ ارشاد ہے: ((لَیْسَ الْمِسْکِینُ الَّذِي یَطُوفُ عَلَی النَّاسِ تَرُدُّہُ اللُّقْمَۃُ وَاللُّقْمَتَانِ وَالتَّمْرَۃُ وَالتَّمْرَتَانِ،وَلٰکِنِ الْمِسْکِینُ الَّذِي لَا یَجِدُ غِنًی یُّغْنِیہِ،وَّلَا یُفْطَنُ لَہُ فَیُتَصَدَّقُ عَلَیْہِ،وَلَا یَقُومُ فَیَسْأَلَ النَّاسَ)) ’’مسکین وہ نہیں ہے جو ایک دو لقموں یا ایک دو کھجور کی خاطر لوگوں کے پاس چکر لگاتا پھرے بلکہ مسکین وہ ہے جس کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں،گمنامی میں رہتا ہے کہ اسے خیرات نہیں دی جا رہی اور نہ ہی وہ کھڑا ہو کر لوگوں سے سوال کرتا ہے۔‘‘ [1] 3: عامل علی الزکاۃ:اس سے مرادزکاۃ وصول کرنے والا یازکاۃ اکٹھی کرنے والا یازکاۃ کا نگران ومنتظم اور تحریر کرنے والا(سیکرٹری)ہے،انھیں زکاۃ کی مد سے تنخواہ ادا کی جاسکتی ہے،چاہے وہ غنی ہی ہوں،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’لَا تَحِلُّ الصَّدَقَۃُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَۃٍ:لِعَامِلٍ عَلَیْھَا،أَوْرَجُلٍ اشْتَرَاھَا بِمَالِہِ،أَوْغَارِمٍ،أَوْ غَازٍ فِي سَبِیلِ اللّٰہِ،أَوْ مِسْکِینٍ تُصُدِّقَ عَلَیْہِ مِنْھَا فَأَھْدٰی مِنْھَا لِغَنِيٍّ‘ ’’غنی کے لیے صدقہ حلال نہیں ہے مگر پانچ کے لیے،صدقہ میں کام کرنے والا،جواپنے مال سے اسے خرید لے،مقروض انسان،اللہ کے راستہ میں لڑنے والا اور مسکین جسے صدقہ کا مال دیا گیا اور وہ اس میں سے کسی غنی کو ہدیہ دے دے۔‘‘ [2] 4: جن کے ’’دلوں کی تالیف‘‘ مطلوب ہو:اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی اسلامی حالت تو کمزور ہو،البتہ برادری میں اس کا اثر ورسوخ ہو۔ایسے شخص کی دلجوئی کے لیے زکاۃ دی جائے تاکہ وہ اسلام میں پختہ ہو جائے اور لوگوں کے لیے مفید ثابت ہو یا وہ اس کے شر سے بچ سکیں۔اسی طرح اس سے مراد وہ کافر بھی ہے جو ایمان اور اسلام کی طلب وطمع ٭ ایسے شخص کی دو حیثیتیں ہیں،صاحبِ نصاب ہونے کی بنا پر غنی ہے،لہٰذا وہ اپنے مال کی زکاۃ ادا کرے گا اور موجودہ مال کا اہل و عیال کے لیے کافی نہ ہونے کی وجہ سے فقیر بھی ہے،سو وہ زکاۃ کا مستحق بھی ہے تو اسے زکاۃ دینا درست ہے۔(ع۔و)
Flag Counter