Maktaba Wahhabi

113 - 692
’’تم ضرور بالضرور اچھائی کا حکم کرتے رہو گے اور برائی سے روکتے رہوگے،ورنہ ضرور یہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنی طرف سے عذاب بھیج دے،پھر تم اسے پکارو گے(لیکن)وہ تمھاری دعا قبول نہیں کرے گا۔‘‘[1] 4: نیز آپ نے ہمیں اس میں کوتاہی کے نتائجِ بد سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا: ’مَا مِنْ قَوْمٍ یُّعْمَلُ فِیہِمْ بِالْمَعَاصِي،ثُمَّ یَقْدِرُونَ عَلٰی أَنْ یُّغَیِّرُوا ثُمَّ لَا یُغَیِّرُوا إِلَّا یُوشِکُ أَنْ یَّعُمَّہُمُ اللّٰہُ مِنْہُ بِعِقَابٍ‘ ’’جس قوم میں گناہوں کا ارتکاب ہورہا ہو اور ان میں اسے روکنے کی قدرت والے بھی موجود ہوں،پھر بھی وہ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ جل شانہ ان سب کو اپنی طرف سے عذاب میں مبتلا کر دے۔‘‘[2] ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر پوچھی:﴿لَا يَضُرُّكُم مَّن ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ ’’جب تم ہدایت پر ہو تو جو شخص گمراہ رہے،اس سے تمھارا کوئی نقصان نہیں۔‘‘[3] آپ نے فرمایا:’بَلِ ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَتَنَاہَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ،حَتّٰی إِذَا رَأَیْتَ شُحًّا مُّطَاعًا،وَ ہَوًی مُتَّبَعًا،وَ دُنْیَا مُؤْثَرَۃً،وَ إِعْجَابَ کُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْیِہِ فَعَلَیْکَ یَعْنِي بِنَفْسِکَ وَدَعْ عَنْکَ الْعَوَامَّ،فَإِنَّ مِنْ وَّرَائِکُمْ أَیَّامَ الصَّبْرِ،اَلصَّبْرُ فِیہِ مِثلُ قَبْضٍ عَلَی الْجَمْرِ،لِلْعَامِلِ فِیہِمْ مِثْلُ أَجْرِ خَمْسِینَ رَجُلًا یَعْمَلُونَ مِثْلَ عَمَلِہِ قِیلَ:یَا رَسُولَ اللّٰہِ!أَجْرُ خَمْسِینَ مِنْہُمْ،قَالَ:أَجْرُ خَمْسِینَ مِنْکُمْ‘ ’’بلکہ تم ایک دوسرے کو اچھائی کا حکم کرو اور برائی سے روکوحتیٰ کہ جب دیکھو کہ کنجوسی کی روش چل پڑی ہے،خواہشات کی اندھی پیروی ہو رہی ہے،دنیا کو ترجیح دی جارہی ہے اور ہر رائے دینے والا اپنی رائے پر اترا رہا ہے تو تم اپنے آپ ہی کو بچاؤ اور(ایسے)عوام سے دور ہو جاؤکیونکہ تمھارے پیچھے صبر کے دن ہیں جن میں صبر کرنا آگ کے انگارے پکڑنے کے مانند ہوگا،ان دنوں ایسا کرنے والے کو پچاس آدمیوں کا اجر ملے گا جو انھی جیسا عمل کریں گے۔صحابی نے کہا:اے اللہ کے رسول!ان میں سے پچاس آدمیوں کا اجر ؟ تو آپ نے فرمایا:بلکہ تم میں سے پچاس آدمیوں کا اجر۔‘‘ [4] نیز آپ نے فرمایا:’مَا مِنْ نَّبِيٍّ بَعَثَہُ اللّٰہُ فِي أُمَّۃٍ قَبْلِي إِلَّا کَانَ لَہُ مِنْ أُمَّتِہِ حَوَارِیُّونَ وَ أَصْحَابٌ یَّأْخُذُونَ بِسُنَّتِہِ وَ یَقْتَدُونَ بِأَمْرِہِ،ثُمَّ إِنَّہَا تَخْلُفُ مِنْ بَعْدِہِمْ خُلُوفٌ،یَقُولُونَ مَالَا یَفْعَلُونَ وَ
Flag Counter