Maktaba Wahhabi

58 - 384
کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ اس خدمت سے مجھے بے پایاں فیوض و برکات نصیب ہوئے ہیں۔ تفسیر و حدیث کے بعد میں نے دیگر علوم شرعیہ میں بھی کمال اتقان کے ساتھ عبور حاصل کیا۔ اور کبھی کبھی ازراہِ تفنن دیگر فنونِ رسمیہ مثلاً تاریخ، ادب، شعر اور نحو وغیرہ میں بھی تصنیف و تالیف کا اتفاق ہوا لیکن بہت کم، چنانچہ رسالہ ’’نصیب الذریعہ‘‘ کے آخر میں جو میری مؤلفات کی فہرست درج ہے، اِس سے یہ بات بخوبی واضح ہے۔ ابتدائے عمر میں طلبِ علم کے لیے جو ہمت و حوصلہ تھا، بحمداللہ وہ اب تک باقی ہے۔ کوئی سال و ماہ ایسا نہیں جو علمی مشاغل یا تصنیف و تالیف سے خالی رہا ہو۔ کیونکہ طلب علم کا وقت مہد سے لے کر لحد تک ہے۔ اور طلبِ صادق کا ثمرہ گناہوں کی بخشش ہے۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث مروی ہے: ((مَنْ سَلَكَ طَريقًا يَلتَمِسُ فِيهِ علْمًا سهَّل اللَّه بِه طَريقًا إِلَى الجنةِ)) [1] ’’جو کوئی طلبِ علم کے راستہ پر چلے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کی راہ کو آسان بنا دیتا ہے۔‘‘ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے کہ: ((مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَطْلُبُ فِيهِ عِلْمًا سَلَكَ اللهُ بِهِ طَرِيقًا مِنْ طُرُقِ الجَنَّةِ، وَإِنَّ المَلَائِكَةَ
Flag Counter