نمبر
نام کتاب
علم
زبان
کیفیت
18
موائد العوائد
حدیث
فارسی
254 صفحہ میں ہے۔ اس میں مختلف مضامین کی احادیث کو بحذف اسناد وارد کیا ہے۔
19
جنه في الاسوة الحسنة بالسنة
اصول فقہ
عربی
108 صفحہ میں ہے۔ اس میں اتباع سنت و تقلید کے مسائل کو بلا خطاب خاص کسی شخص یا فرقہ کے بیان کیا ہے۔
20
شرح الاعتقاد الصحيح
عقائد
عربی
76 صفحہ میں ہے۔ اہل سنت کے عقائد قدیمہ کا بیان ہے۔
اس قسم کی اور ان مضامین کی کتابیں مؤلفہ نواب صاحب اور بہت ہیں۔ جن کی تعداد ہمارے علم میں سو کے قریب ہے۔ حضرات نکتہ چین ایمان و انصاف کو پیش نظر رکھ کر کہیں کہ کیا یہ کتابیں بے سود ہیں۔ اور اہل اسلام کا ان میں دینی فائدہ نہیں ہے۔ ایسا کہیں تو براہ مہربانی یہ بھی ہم کو بتا دیں کہ اُن کے مقابلہ میں اور کون سی کتابیں سود مند ہیں جن سے مسلمانوں کو دینی فائدہ ہے۔ ان سے کتب مؤلفہ نواب صاحب کا موازنہ و مقابلہ کیا جاوے گا۔ اور عام مسلمانوں کو ان کے مقابلہ میں اُن کا مفید و غیر مفید ہونا بتایا جاوے گا۔
بالجملہ جو کچھ موہانی صاحب نے نواب صاحب کی تالیفات کی
|