نواب سید علی حسن خاں صاحب
نواب امیر حسن خاں
نواب شمس الحسن خاں
نواب انور حسن خاں
نواب صفیہ جہاں بیگم
اول الذکر یعنی نواب سید امیر حسن خاں میرے ہم زلف بھی ہیں اور سمدھی بھی ہیں، یعنی ان کے فرزندِ اکبر نواب سید افتخار حسن خاں سلمہ اللہ تعالیٰ کا میری منجھلی لڑکی کلثوم بیگم سے نکاح ہوا ہے۔ جس سے ایک لڑکی نگار فاطمہ اور ایک لڑکا طارق ہے، سلمهما الله تعاليٰ عن جميع الآفات
نواب صفیہ جہاں بیگم (بنت سید نواب صدیق حسن خاں صاحب رحمہ اللہ) کی اولاد کا نقشہ یہ ہے:
صفیہ جہاں بیگم (زوجہ مولوی سید عبدالحی صاحب ممتاز الدولہ)
مجتبیٰ مقتدی
نواب مرتضیٰ خاں مرحوم
نواب مصطفیٰ خاں مرحوم
نواب مہندی خاں مرحوم
نواب اشرف جہاں بیگم
موخر الذکر یعنی نواب سیدہ اشرف جہاں بیگم سب سے بڑی اولاد ہیں۔ ان کی شادی سید عبدالرحمٰن صاحب سے ہوئی۔ جو خواہر سید احمد مرحوم شہید بریلوی کے چشم و چراغ (ڈاکٹر سید عبدالعلی کے عمزاد بھائی) ہیں، ان کی اُنیس (19) اولاد میں سے اب تین ہیں:
1۔ سلیم، 2۔ شمیم، 3۔ گوہر جہاں بیگم
مؤکر الذکر یعنی سیدہ گوہر جہاں بیگم میری زوجہ ہیں، گویا وہ نواب سید صدیق حسن خاں صاحب کی پر نواسی اور سید احمد صاحب بریلوی کی خواہر زادی ہیں۔ سیدہ صاحب کی براہِ راست اولاد کوئی نہیں۔
|