نوٹ
ہمارے کرم فرما مولانا ابو یحییٰ امام خاں صاحب زادت الطافہ نے فرمائش کی ہے کہ نواب صدیق حسن صاحب رحمہ اللہ، مولانا شاہ عین الحق صاحب رحمہ اللہ اور مولانا نعمت علی صاحب رحمہ اللہ کے جو کچھ حالات معلوم ہوں، خواہ براہِ راست ان کا علم ہو یا ثقہ رواۃ سے معلوم ہوئے ہوں، ان کو قلمبند کرو، ممدوح نے ایک چھوٹی سی کاپی بھی اپنے منتظم ہاتھوں سے بنا کر عنایت فرمائی ہے۔ مجھے بحیثیت فرقے کے ’’اہل حدیث‘‘ سے کوئی دلچسپی نہیں، بلکہ سچ پوچھنے تو اب میں اس مقام پر کھڑا ہوں جہاں بحیثیت فرقہ کسی فرقے سے بھی دلچسپی نہیں رہتی، اب مجھے صرف اسلام سے دلچسپی ہے یا انسانیت سے۔
مولانا ابو یحییٰ خاں صاحب نوشہروی محض اہل حدیث ہیں، کسی غیر اہل حدیث کی خوبی کے منکر بھی نہیں، نہ کسی اہل حدیث کے کسی عیب کو ہنر سمجھتے ہیں۔ اپنے مسلک میں بہت پختہ ہیں۔ اور یہ ایک قدرتی بات ہے کہ انہیں علمائے اہل حدیث سے خاص دلچسپی ہے۔
علمائے اہل حدیث کے نام سے ان کی ایک کتاب طبع ہو چکی ہے جن میں بزرگوں کے حالات قلمبند کرنے کی فرمائش کی ہے۔ وہ بھی اس
|