Maktaba Wahhabi

140 - 384
ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ مجھے اگر نکاح سے قبل والدہ و ہمشیرگان کی خدمت گزاری اور اب بعد از نکاح پرورشِ اولاد دامن گیر نہ ہوتی تو مجھے اُمید تھی کہ میں فقط سدِ رمق پر کفایت کرتا اور جس طرح ممکن ہوتا اپنی جان کو اس ابتلاء سے بچا لیتا۔ لیکن پاک از عدم آمدیم و ناپاک شدیم آسودہ در آمدیم و غمناک شدیم بودیم ز آب دیدہ در آتش دل دادیم بباد عمر د در خاک شدیم اس صحبتِ راہنہ سے رہائی چاہتا ہوں لیکن بقسر تاسر ایسی دلدل میں جکڑ بند ہو گیا ہوں کہ سوا اللہ تعالیٰ کے کوئی فریاد رس نہیں، تاہم جب تک تن میں جان باقی ہے، یہ ارمان بھی باقی ہے کہ کسی نہ کسی طرح ان سب علائق سے رو گرداں ہو کر مسجد حرام یا مسجدِ غریب خانہ کے کسی گوشہ میں صبح و شام بسر کروں اور رب تعالیٰ کے سوا کسی کا ممنونِ احسان نہ ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے میرے دل کی خواہش کے مطابق اس جگہ سے لے جا کر حرمین شریفین میں سے کسی ایک میں موت یا شہادتِ حقہ نصیب کرے یا عافیت کے ساتھ اس گرفتاری سے رہائی بخشے تاکہ ایمان پر خاتمہ بالخیر ہو۔ وما ذالك علي الله بعزيز مائیم بعفوِ تو تو لا کردہ و ز طاعت و معصیت تبرا کردہ آنجا کہ عنایتِ تو باشد باشد ناکردہ چوکردہ چوں ناکردہ
Flag Counter