Maktaba Wahhabi

116 - 384
کبھی مجھے غفلت میں قتل کر دینے کی سازش کی، کبھی جادوگروں اور اہل عزائم سے استمداد کی۔ لیکن ان کا کوئی حیلہ کارگر ثابت نہ ہوا، اللہ نے مجھے ہر بلا سے محفوظ رکھا، جب ان کی سب تدابیر ناکام ہو گئیں اور انہیں قطعاً کامیابی نہ ہوئی تو اُنہوں نے تہمت مذہبی اور بدنظمی ملک کا ہنگامہ برپا کر کے مجھے علیحدہ کرنے اور خود رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور سب لوگوں نے متفق ہو کر جھوٹی مخبری سے کام لیا۔ چنانچہ میں بحمداللہ جملہ کاروبارِ ریاست سے بالکل جدا ہو گیا۔ لیکن پھر بھی ان کا مدعا اِن کے ہاتھ نہ آیا۔ جب اِس امر میں بھی اِنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہوں نے میرے اندرونِ خانہ کے امور کے بارے میں افتراء پردازیاں اور طوفان باندھنے شروع کر دئیے۔ لیکن انہیں ثابت کرنے سے عاجز و قاصر رہے۔ اُنہوں نے ملک کے قریہ قریہ اور شہر شہر میں پریس کے اخبارات کے ذریعے ان اباطیل اور خرافات کی اشاعت کی پوری پوری کوشش کی۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی بدنیتی کا ثمرہ یہ دیا کہ ان ہزار ہا کوششوں کے باوجود وہ اپنا مدعا حاصل نہ کر سکے۔ اس پانچ سال کے عرصہ میں ان لوگوں کے مخفی ارادوں پر اچھی طرح مطلع ہو گیا۔ جن لوگوں کی میرے پاس آمدورفت تھی، ان کو تو میں بخوبی پہچانتا تھا، اور ان کی ریاکاری اور کمینگی سے بخوبی آگاہ تھا۔ اس کے باوصف دیدہ و دانستہ ان کے مغالطات، فریب دہی اور بازی گری کو قبول کر لیا کرتا تھا اور غالباً وہ مجھے غافل سمجھتے ہوں گے۔ لیکن میں اپنی سرشت سے مجبور تھا۔ مجھے بد اخلاقی کی عادت ہے نہ دشنام طرازی و سخت گیری کی۔ میں عمداً اہل عداوت سے با اخلاقِ تمام پیش آیا ہوں۔ یہ بات نہیں کہ میں سادہ لوح اور مردم شناسی کی صلاحیت سے عاری ہوں۔ بلکہ بمقتضائے وقت تجاہلِ عارفانہ سے کام لیتا ہوں۔ اگر اتفاقاً کسی سے دھوکا کھا لیا ہو تو بھی کوئی تعجب کی بات نہیں۔ اس لیے کہ ہر شخص کے متعلق صحیح
Flag Counter