Maktaba Wahhabi

سوانح حیات نواب سید محمد صدیق حسن خان

مؤلف: مولانا محمد خالد سیف

ناشر: دار الدعوۃ السلفیۃ

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم تصدیر والا جاہ نواب سید صدیق حسن خان مرحوم والئ بھوپال کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ موصوف دین و دنیا کے جامع تھے۔ اللہ تعالیٰ نے علومِ دینیہ و عربیہ کی دولتِ لازوال سے بھی بدرجہ کمال نوازا تھا۔ جس پر ان کی تین سو سے زائد تصنیفات و تالیفات شاہدِ عدل ہیں۔ جو عربی، فارسی، اُردو تینوں زبانوں میں ہیں۔ نیز دنیاوی شرف و جاہ سے بھی آپ کو حظِّ وافر عطا کیا گیا تھا۔ جیسا کہ سب پڑھے لکھے لوگ جانتے ہیں۔ زیرنظر کتاب نواب صاحب موصوف ہی کی خود نوشت سوانح حیات ’’ابقار المنن بالقار المحن‘‘ ہے جس کی تسہیل مولانا خالد سیف (اسلام آباد) اور تنقیح و تصحیح و نظرثانی کا کام ہمارے فاضل رفیق مولانا حافظ قاری نعیم الحق صاحب رفیق المجلس العلمی السلفی لاہور نے حضرت الاستاذ المحترم مولانا محمد عطاء اللہ حنیف حفظہ اللہ کی خواہش اور ایماء پر کی ہے۔ جزاہما اللہ احسن الجزاء نواب صاحب موصوف نے یہ کتاب بعض جلیل القدر اسلاف کے تتبع میں مرتب کی ہے۔ جیسا کہ اُنہوں نے آغاز میں اس کی صراحت کی ہے۔ بالخصوص شیخ عبدالوہاب شعرانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’لطائف المنن والاخلاق في بيان وجوب التحدث بنعمة الله علي الاطلاق‘‘ ان کے پیش نظر رہی ہے۔ نواب صاحب مرحوم کو امام شعرانی رحمہ اللہ کی یہ تالیف، جس میں اُنہوں نے ان انعامات و احسانات
x
صفحہعنوان
11تصدیر
18ابقار المنن بالقار المحن
26مقدمہ
28احساناتِ خداوندی
30ولادت
30شرافتِ نسب
43ابتدائی حالات:
48والدہ مرحومہ کی یاد میں:
53والدین کے لیے دعائے مغفرت:
55تحصیلِ علم:
69علم کے موتی:
72خلقِ خدا کی غائبانہ شہادت:
75دینی کتب کی اشاعت:
76مناظرہ و مباحثہ سے نفرت:
79اختلافِ اُمت:
84میرا مذہب:
86مذاہب اربعہ میں حق دائر ہے، منحصر نہیں:
87مذاہبِ اربعہ کا مطالعہ:
88راہِ اعتدال:
91علوم و فنون میں مہارت:
93اندازِ بیاں اور:
95شرفِ قبولیت:
96اتباعِ کتاب و سنت:
102باب دوم
105عاجزی و انکساری:
108استعانت باللہ!
110فقر و غنا:
112کسبِ معاش:
115﴿ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴾ <mfnote>
117ابتلاء کے بعد:
120علاماتِ عالم ربانی:
122شادی خانہ آبادی:
125حجِ بیت اللہ شریف:
127نواب شاہ جہاں بیگم:
129صحبتِ اغنیاء سے دوری:
130صحت و عافیت:
131رائے سے احتراز:
133صحبتِ صالح:
136کن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے؟
137کن کی صحبت سے بچنا چاہیے:
139طلبِ آخرت:
141دلوں کی کیفیت:
143رنج و راحت:
149اولادِ صالح:
151مسئلہ تقلید:
157برادرِ مرحوم کا سلوک:
158خواب:
159مجتہد نہ مجدد:
162حسب و نسب کی چند باتیں:
164زندگی کے چند سفر:
165طلبِ معاش میں احتیاط:
166پسندیدہ بات:
167حقوق العباد:
169باب سوم
169سونے کے آداب:
170اوراد و وظائف:
172بعض مؤلفات پر نام نہیں لکھا:
173اندازِ تصنیف:
176چند بہترین کتب:
178ابوابِ شریعت میں عبور:
180دشمنوں سے نرمی:
182اخلاقِ حسنہ و سَیّئہ:
183چار محبوب علوم:
184دنیا کی ناپائیداری:
186معاملات میں نرمی:
187نسب قابلِ فخر نہیں:
189ترکِ دنیا کی خواہش:
190خوف و رجا:
191گناہ سے نفرت:
192توبہ و استغفار:
193آلام و مصائب:
195حسد نہیں بلکہ رشک:
195اہل اللہ سے محبت:
197اہل فسق سے محبت نہیں:
198خوشامد سے نفرت:
198رزقِ فراواں:
200داغِ یتیمی:
201صراطِ مستقیم کی ہدایت:
203شیخ کامل کی پہچان:
205نسبت کی حقیقت:
207طریقہ نقشبندیہ:
209کسبِ رزق:
211باب چہارم
211آزمائشیں ہی آزمائشیں
218ابتدائی مشکلات:
223بہنوں اور بچوں کی شادی کا مسئلہ:
225کس روز تہمتیں نہ تراشا کئے عدو:
228ایک حکایت:
228مگس طنیت لوگ:
230ہنگامہ آرائی و بے مروتی:
234پہلی رفیقہ حیات کا داغِ مفارقت:
238ہم گلستان میں بھی رہتے ہیں بیاباں کی طرح:
239افترا پردازیاں اور دشنام طرازیاں:
240ہجومِ مصائب میں ایک غم خوار کا خط:
247خطاب و القاب کا انتزاع:
249درد منت کشِ دوا نہ ہوا:
250کھانے میں زہر:
255امام شوکانی کی تقلید کی تہمت:
256ائمہ کی بے ادبی کا الزام:
259تہمتِ وہابیت:
262غریب خانہ ہے موجود ہر بلا کے لیے:
265اور یہ فتنہ پرداز لوگ:
268انکارِ ولایت کا الزام:
270تالیفات پر اعتراضات:
275اہل بیت کا ظاہری برتاؤ:
276لوگوں کی ناراضگی کا اصل سبب:
276مکروہات میں شرکت:
277دنیا میں معیار:
278تجاہلِ عارفانہ:
279علیحدگی کے باوجود مصائب کا ہجوم:
279یہ نہیں ہو سکتا:
280احسان فراموش:
281ذکر و فِکر دنیا سے نفرت:
282ریاست کی خدمت:
285مالی پوزیشن کا غلط اندازہ:
286اس شہر کے لوگ:
288درس کی بندش:
289تعویذ گنڈا کرنے والوں کی یلغار:
292اور یہ خواب سنانے والے:
293منافقوں کا ایک گروہ:
294اولاد کا معاملہ:
296ہجرت کا خیال:
298حاسدوں کی طرف سے کچھ اور تہمتیں:
303خاتمہ
317حصہ دوم
317اضافات و ملحقات
319ذوقِ مطالعہ
319ترجمہ اقتباس از سلسلۃ العسجد فی ذکر مشائخ السند
322سفر کلکتہ:
324بنارس:
325کانپور:
326بھوپال کی ثقافتی حیثیت:
327نایاب کتابوں کے بارے میں حفاظت اور احتیاط کی تلقین
335حرفے از داستان
343تنبیہ اقتباس از کتاب ’’قضاء الارب من ذکر علماء النحو والادب‘‘
354علامہ محمد عبدالحی الکتانی الجزائری کا اقتباس
356نواب صاحب بھوپالی اور ان کی بابرکت تالیفات از مولانا محمد حسین بٹالوی مرحوم
361نقشہ بعض مؤلفات نواب صاحب بہادر بھوپال سلمہ اللہ بالتوفیق والاقبال
365مُجدد
Flag Counter