Maktaba Wahhabi

79 - 534
’’یہ شخص اس دن ہدایت پر قائم ہو گا۔‘‘ یہ سن کر میں کود پڑا، اور عثمان رضی اللہ عنہ کے دونوں بازو پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لا کر عرض کیا: یہ شخص؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہی شخص۔[1] ۴:… ((تہیج فتنۃ کالصیاصی، فہذا و من معہ علی الحق۔)) مرہ بہزی سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تہیج فتنۃ کالصیاصی، فہذا و من معہ علی الحق۔)) ’’فتنہ سینگ کی طرح ابھرے گا یہ اور اس کے ساتھی اس وقت حق پر ہوں گے۔‘‘ یہ سن کر میں گیا اور اس شخص کے کپڑے پکڑ لیے، دیکھا تو وہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔[2] ۵:… ((ہذا یومئذ و اصحابہ علی الحق و الہدی۔)) ابو اشعث سے روایت ہے: معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور امارت میں ایلیاء (بیت المقدس) میں خطباء جمع ہوئے اور لوگوں سے خطاب کیا، سب سے آخر میں مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: میں نے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث نہ سنی ہوتی تو میں خطاب نہ کرتا، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنہ کا ذکر فرمایا، اور اسے قریب کر کے پیش کیا، اتنے میں ایک شخص اپنا سر چھپائے ہوئے ادھر سے گزرا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ہذا یومئذ و اصحابہ علی الحق و الہدی۔)) ’’یہ شخص اور اس کے ساتھی اس وقت حق و ہدایت پر قائم ہوں گے۔‘‘ میں نے عرض کیا، کیا یہی یا رسول اللہ؟ میں نے ان کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہی۔ تو وہ عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔[3] ۶:… ((علیکم بالأمین و اصحابہ۔)) ابو حبیبہ سے روایت ہے کہ وہ اس گھر میں داخل ہوئے جہاں عثمان رضی اللہ عنہ محصور تھے، انہوں نے سنا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ سے کچھ کہنے کی اجازت طلب کر رہے ہیں، آپ نے انہیں اجازت دے دی، ابوہریرہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ((انکم تلقون بعدی فتنۃ و اختلافا۔))
Flag Counter