Maktaba Wahhabi

452 - 534
جائیں اور فتنہ و فساد سے مقابلہ کے لیے اس اسلوب کو اختیار کریں جس کا انہوں نے اعلان کیا ہے۔ ہر بینا آدمی اس فتنہ کی آمد کو دیکھ رہا تھا۔[1] ۱۔معاویہ رضی اللہ عنہ کی دو تجویزیں عثمان رضی اللہ عنہ مسترد کر دیتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ شام واپس ہونے سے قبل عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور عرض کیا: امیر المومنین! آپ میرے ساتھ شام چلیں قبل ازیں کہ وہ امور و حالات آپ کے خلاف رونما ہوں جن سے مقابلہ کی آپ میں طاقت نہیں۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی کو کسی چیز سے مقابلہ میں بیچ نہیں سکتا، اگرچہ میری گردن کاٹ دی جائے۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں شام سے آپ کے لیے ایک لشکر بھیج دیتا ہوں جو مدینہ میں رہے گا تاکہ خطرہ کے وقت آپ اور اہل مدینہ کی طرف سے دفاع کر سکے۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوسیوں کی روزی تنگ نہیں کروں گا، اور نہ مہاجرین و انصار پر تنگی پیدا کروں گا۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المومنین! آپ کو قتل کر دیا جائے گا یا آپ سے جنگ کی جائے گی۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کے جواب میں فرمایا: ((حسبی اللّٰه و نعم الوکیل۔)) ’’اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور بہترین کار ساز ہے۔‘‘ [2] گویا معاویہ رضی اللہ عنہ کو پتہ چل گیا تھا کہ ان فتنوں اور افواہوں کے پیچھے ناپاک ہاتھ کام کر رہے ہیں جو خطر ناک عزائم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو خلافت و خلیفہ کو ختم کرنے سے کم نہیں، لیکن عثمان رضی اللہ عنہ کی دوسری رائے تھی کہ وہ ان فسادیوں کے ساتھ آخری حد تک چلیں گے تاکہ ان کے لیے اللہ اور لوگوں کے پاس کوئی حجت نہ رہے، اور اس طرح دنیا و آخرت میں یہ ذلیل ہوں، یہ اس امام عادل کا عظیم صبر تھا۔[3] بلوائیوں کے مدینہ پہنچنے کے بعد،سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان کی صفوں کو پھاڑتے ہیں: عثمان رضی اللہ عنہ انتہائی بیدار مغز تھے، چنانچہ اپنے محکمہ اطلاعات کے ذریعہ سے ان بلوائیوں کے بارے میں تحقیقات کرتے ہیں۔ آپ نے ان دو مسلمانوں کو ان کی صفوں میں داخل کر دیا جن کو اس سے قبل خلیفہ کی طرف سے سزا مل چکی تھی تاکہ ان بلوائیوں کو اطمینان رہے، اور ان کے بارے میں شک و شبہ نہ کریں۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے ان دو آدمیوں کو روانہ کیا جس میں ایک مخزومی اور دوسرے زہری تھے۔ آپ نے ان سے کہا: جاؤ دیکھو یہ کیا ارادہ
Flag Counter