Maktaba Wahhabi

149 - 534
’’رحمن کے (سچے) بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں، اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کی پہلی صفت تواضع قرار دی ہے، خلیفہ راشد عثمان رضی اللہ عنہ اس صفت سے متصف تھے اور آپ کے اندر یہ صفت آپ کے اخلاص و للہیت کا نتیجہ تھی۔ چنانچہ عبداللہ رومی سے روایت ہے کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ رات کو جب تہجد کے لیے اٹھتے تو وضو کا پانی خود لے لیتے تھے، آپ سے عرض کیا گیا: آپ کیوں زحمت اٹھاتے ہیں خادم کو کہہ دیا کریں کافی ہے۔ فرمایا: نہیں رات ان کی ہے اس میں آرام کرتے ہیں۔[1] یہ عثمان رضی اللہ عنہ کے صفت رحمت سے متصف ہونے کی اعلیٰ مثال ہے۔ آپ درازی عمر اور بلند مقام پر فائز ہونے کے باوجود رات کو اپنی خدمت خود کرتے تھے، خادم کو بیدار نہیں کرتے تھے، خادم کو اللہ تعالیٰ نے مخدوم کے لیے مسخر کر دیا ہے، ایک مسلمان کو سوچنا چاہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس کو اس کے لیے مسخر کیا ہے وہ بھی اسی کی طرح انسان ہے، اس کی طاقت بھی اسی طرح محدود ہے، وہ جذبات و احساسات رکھتا ہے، اس کو چاہیے کہ اس کے جذبات کا خیال رکھے، اور اس کو مکمل نیند لینے کا موقع دے، اور کسی کام کے ذریعہ سے اس کو مشقت میں مبتلا نہ کرے۔[2] عثمان رضی اللہ عنہ کے تواضع اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے احترام کا یہ عالم تھا کہ اگر آپ سواری پر سوار جا رہے ہوں اور راستے میں عباس رضی اللہ عنہ مل جائیں تو ان کے احترام و تعظیم میں سواری سے اتر جاتے اور اس وقت تک سوار نہ ہوتے جب تک وہ چلے نہ جائیں۔[3] حیا و عفت: حیا عثمان رضی اللہ عنہ کے مشہور ترین اخلاق میں سے ہے۔ حیا کی صفت کتنی بہترین اور شیریں ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مزین فرمایا تھا، یہ آپ کے اندر خیر و برکت کا منبع اور شفقت و رحمت کا مصدر تھا۔ آپ سب سے زیادہ حیا دار تھے۔[4] ایک دن حسن بصری رحمہ اللہ نے عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کی حیا داری کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: ’’آپ گھر کے اندر ہوتے، دروازہ بند ہوتا پھر بھی اپنے کپڑے نہیں اتارتے تھے کہ پانی ڈال لیں، اور آپ کی حیا داری کا یہ عالم تھا کہ اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتے تھے۔‘‘[5] آپ کی حیا داری ہی تھی کہ جسے آپ کی اہلیہ کی لونڈی بنانہ روایت کرتی ہیں کہ جب آپ غسل سے فارغ ہوتے اور میں آپ کے کپڑے لے کر حاضر ہوتی تو فرماتے: میری طرف مت دیکھنا یہ تمہارے لیے حلال
Flag Counter