Maktaba Wahhabi

82 - 413
بلاشبہ علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نیل الاوطار میں یہ کہتے ہیں کہ التلخیص میں حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے سکوت کیا ہے یا اسے ضعیف نہیں کہا۔ لیکن اس سے یہ لازم تو نہیں آتا کہ وہ محض ایسے سکوت سے استدلال کرتے ہیں۔ یا سکوت سے بہر نوع وہ متفق ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کئی مقامات پر ان کے سکوت پر علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے نقد کیا ہے۔ مثلاً البیوع باب النھی عن الانتفاع الخ کے تحت لکھتے ہیں: ((أوردہ الحافظ في التلخیص وسکت عنہ، وھو من روایۃ ابی عبیدۃ عن ابیہ ولم یسمع منہ)) [1] اسی طرح باب تحریم القمار کے تحت لکھتے ہیں: ((أوردہ الحافظ في التلخیص من کتاب الشھادات وسکت عنہ، وقال فی مجمع الزوائد فیہ موسی بن عبد الرحمن الخطمی ولم أعرفہ)) [2] باب ما جاء فی اٰلۃ اللھو میں لکھتے ہیں: ((حدیثہ الثانی سکت عنہ الحافظ فی التلخیص أیضاً وفی إسنادہ الولید بن عبدۃ الراوی لہ عن ابن عمر قال أبو حاتم مجہول))الخ[3] کتاب الصلح، باب ما جاء فی وضع الخشب میں ابن ماجہ اور بیہقی کی روایت کے بارے میں لکھتے ہیں: ((سکت عنہ الحافظ فی التلخیص وعکرمۃ بن سلمۃ بن ربیعۃ المذکور مجہول )) [4] جس سے یہ بات مترشح ہوتی ہے کہ علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ بھی التلخیص میں حافظ ابنِ
Flag Counter