Maktaba Wahhabi

361 - 413
حسن بن صالح نے ابو اسحاق کے اختلاط سے پہلے سنا ہے اور عارف ،جاہل سے مقدم ہے۔‘‘ بتلائیے یہاں ابواسحاق کا مختلط ہونا تسلیم شدہ ہے یانہیں؟ اوائل جلد میں ابواسحاق کو مختلط کہنے پر جو جلی کٹی سنائی ہیں اور سوئے ادب کا جو تمغا دیا ہے ،وہ علامہ ماردینی رحمۃ اللہ علیہ صاحبِ جوہر النقی کو بھی دیجئے ۔ سلیمان بن عمرو ابوداود النخعی مولانا عثمانی صاحب کی وسعت ظرفی کے کیا کہنے وہ ضعفاء تو کجا بہت سے کذابین کا دفاع کرنے میں بڑے دلیر اور حوصلہ مند ثابت ہوئے ہیں۔ انھی میں ایک سلیمان النخعی ہیں۔ چنانچہ حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن اور دو حیضوں کے مابین کم سے کم پندرہ دن قرار دینے میں سلیمان کی روایت بھی تائیداً پیش کی ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں: ((یؤید ھذہ الدلالۃ مارواہ ابن الجوزی)) ’’اس دلالت کی تائید اس سے ہوتی ہے جسے ابن جوزی نے روایت کیا ہے۔‘‘ اس کے بعد اس کی روایت بحوالہ نصب الرایہ نقل کی جسے علامہ زیلعی رحمۃ اللہ علیہ نے العلل المتناھیہ سے نقل کیا ہے ۔چنانچہ مولانا صاحب لکھتے ہیں: ((قال ابن الجوزی: قال ابن حبان: کان سلیمان یضع الحدیث۔ وھو أبوداود النخعی، وقال أحمد: کان کذابا ۔ وقال البخاری: ھو معروف بالکذب، وقال یزید بن ہارون: لایحل لأحد أن یروی عنہ)) ’’ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے: کہ ابنِ حبان رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: سلیمان حدیثیں گھڑتا تھا،
Flag Counter