Maktaba Wahhabi

404 - 413
سفیان الثوری یضعفہ ویحمل علیہ)) [1] ’’عبد الحمید ثقہ ہے امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور ابن معین رحمۃ اللہ علیہ نے ثقہ کہا ہے اور سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ اس کی تضعیف کرتے تھے اور اس پر معترض تھے۔‘‘ امام سفیان رحمۃ اللہ علیہ کی تضعیف نقل کرنے کے باوجود حافظ عبد الحق رحمۃ اللہ علیہ نے عبد الحمید رحمۃ اللہ علیہ کو ثقہ ہی کہا ہے۔ اور مولانا عثمانی رحمۃ اللہ علیہ یہاں اس پر معترض نہیں۔ تصویر کا دوسرا رخ مگر اس کے برعکس اسی عبد الحمید کے بارے میں فرماتے ہیں: ((فقد قال فی التقریب۔۔۔صدوق رمی بالقدروربما وھم وفی التہذیب کان یحیی بن سعید یضعفہ وکان الثوری یضعفہ وقال النسائی لیس بالقوی)) [2] ’’بے شک تقریب میں کہا ہے عبد الحمید صدوق ربما وہم ہے اور قدری ہے۔ اور تہذیب میں ہے کہ یحییٰ بن سعید رحمۃ اللہ علیہ اور سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ اس کی تضعیف کرتے تھے اور نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے لیس بالقوی کہا ہے۔‘‘ اس کے بعد انھوں نے باقی مباحث کے ضمن میں امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ ابن ھمام رحمۃ اللہ علیہ سے عبد الحمید کی تضعیف اور امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ سے اس کی توثیق نقل کی ہے اور بالآخر فرمایا ہے کہ: ’’محمد بن عمرو کی ابوحمید ساعدی سے سماع کی صراحت صرف عبد الحمید نے کی ہے۔‘‘ ((ولم یتابعہ علی ذلک أحد وھو متکلم فیہ فلا یحتج بما تفردبہ)) [3] ’’اور صراحتِ سماع پر کسی نے اس کی متابعت نہیں کی، اور وہ متکلم فیہ ہے لہٰذا اس
Flag Counter