Maktaba Wahhabi

318 - 413
’’مکحول عن ابی ہریرۃ‘‘ کی روایت کے بارے میں علامہ المنذری رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے نقل کرتے ہیں کہ یہ منقطع ہے کیونکہ مکحول نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔ مگر مولانا صاحب فرماتے ہیں: ((والانقطاع فی القرون الثلاثۃ لایضرعندنا)) [1] ’’مگر قرون ثلاثہ کا انقطاع ہمارے نزدیک ضرر کا باعث نہیں۔‘‘ اسی طرح’’مکحول عن معاذ‘‘ کی روایت کے بارے میں علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں کہ مکحول نے حضرت معاذؓ سے نہیں سنا ،مگرمولانا صاحب فرماتے ہیں: ((فالإسناد منقطع وھو حجۃ عندالأصحاب)) [2] ’لہٰذا سند منقطع ہے اور وہ (ہمارے) اصحاب کے نزدیک حجت ہے۔‘‘ مگر یہ کیا ستم ظریفی ہے کہ ’’مکحول عن محمود‘‘ کی روایت حجت نہیں کیونکہ ان کا حضرت محمود سے سماع نہیں۔ صرف اس لیے کہ اس سے ’’ہمارا‘‘ استدلال نہیں۔ سبحان اللہ الولید بن مسلم ان کا شمار اتباع التابعین میں ہوتا ہے جیسا کہ حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے تقریب[3] میں انھیں تیسرے طبقہ میں ذکر کر کے اشارہ کیا ہے کہ الولید ثقہ ہیں،مگر مدلس ہیں۔ مولانا عثمانی نے بھی فرمایا ہے: ((فان عنعنۃ الولید ضعیفۃ بالإتفاق)) [4] ’’الولید کا عنعنہ بالاتفاق ضعیف ہے۔‘‘ ایک اور مقام پرفرماتے ہیں: ((فیہ عنعنۃ الولید وھی مردودۃ عند الکل فانہ یدلس عن
Flag Counter