Maktaba Wahhabi

141 - 413
شعبہ، جابر جعفی، ابراہیم الھجری، محمد بن عبید اللہ العرزمی ودیگر جنھیں ضعیف کہا گیا ہے سے روایت کرتے ہیں۔ نصب الرایہ میں ہے کہ خطیب بغدادی نے کہا شعبہ نے محمد بن عبید اللہ العرزمی سے روایت لے کر برا کیا ہے ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے میزان میں کہا ہے کہ وہ بالاتفاق ضعیف ہے۔ تقریب میں ہے کہ زید العمی ضعیف ہے۔ اور تہذیب میں ہے کہ ابن عدی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: عموماً جو وہ روایت کرتا ہے ضعیف ہے، شعبہ نے اس سے روایت لی ہے اور شائد شعبہ نے اس سے بڑے کسی اور ضعیف سے روایت نہ لی ہو۔‘‘ یہ تو امام ابن عدی رحمۃ اللہ علیہ کا خیال ہے ورنہ زید العمی سے بھی بڑے ضعیف راویوں سے شعبہ روایت کرتے ہیں جیسا کہ اوپر ہم ذکر کر آئے ہیں۔ لہٰذا جابجا ضعیف بلکہ متروک اور کذاب راویوں کو محض شعبہ کے شیخ ہونے کی وجہ سے ثقہ باور کروانا حقیقت سے اغماض کا نتیجہ ہے۔ امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ بالکل یہی معاملہ امام ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے شیوخ کا ہے حتیٰ کہ خطیب بغدادی نے امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ سے ذکر کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا: ((لا تحملواعن الثوری إلاعمن تعرفون فإنہ لایبالی عمن حمل)) [1] ’’کہ امام ثوری رحمۃ اللہ علیہ سے وہی روایات لو جن کے رواۃ کو تم جانتے ہو کیونکہ وہ یہ پروانہیں کرتے کہ وہ کس سے روایت لے رہے ہیں۔ بلکہ امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ نے یہ بھی فرمایا: کہ ’سفیان یروی عن الکذابین‘ ’’سفیان جھوٹوں سے روایت کرتے ہیں۔‘‘[2] حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کیا ہے:
Flag Counter