Maktaba Wahhabi

337 - 413
خارجہ بن مصعب حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے: ((متروک وکان یدلس عن الکذابین ویقال ان ابن معین کذبہ)) [1] ’’متروک ہے کذاب راویوں سے تدلیس کرتا ہے کہا گیا ہے کہ ابن معین رحمۃ اللہ علیہ نے اسے جھوٹا کہا ہے۔‘‘ حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے طبقات المدلسین[2] کے پانچویں مرتبہ میں اسے ذکرکیا ہے اور کہا ہے کہ ’’جمہور نے اسے ضعیف کہا ہے اور ابن معین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے : کہ وہ کذابین سے تدلیس کرتا ہے۔‘‘اب پہلے یہ دیکھئے کہ حضرت مولانا عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کیا فرماتے ہیں، چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ایک حدیث بحوالہ طبرانی نقل کر کے علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں:اس میں خارجہ بن مصعب ’ضعیف جداً‘ ’’بہت ہی ضعیف ہے۔‘‘ پھر فرماتے ہیں: (( کلا، فقد قال مسلم سمعت یحیی بن یحیی وسئل عن خارجۃ فقال: مستقیم الحدیث عندنا کذافی التہذیب)) [3] ’’ہرگز نہیں، مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے میں نے یحییٰ بن یحییٰ رحمۃ اللہ علیہ سے سنا ان سے خارجہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا: وہ ہمارے نزدیک مستقیم الحدیث ہے جیسا کہ تہذیب میں ہے۔‘‘ اسی طرح سنن دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک حدیث ’خارجۃ عن أبی الحسین المدینی‘ کی سند سے نقل کر کے حاشیہ میں فرماتے ہیں: التلخیص الحبیر میں ہے کہ اس میں خارجہ ضعیف ہے، میں(عثمانی صاحب) کہتا ہوں وہ اگرچہ حافظ کے نزدیک ضعیف ہے لیکن مختلف فیہ ہے یحییٰ بن یحییٰ نے کہا ہے وہ ہمارے نزدیک مستقیم الحدیث ہے۔‘‘[4]
Flag Counter