Maktaba Wahhabi

70 - 413
((حدثنا مسدد: ثنا الحارث بن عبید عن محمد بن عبد الملک بن أبی محذورۃ، عن أبیہ، عن جدہ قال: قلت: یا رسول اللّٰه ! علمنی سنۃ الأذان قال: فمسح مقدم رأسی قال: تقول: ’اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر، ترفع بھا صوتک، ثم تقول: أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه، أشھد أن لاإلہ إلا اللّٰه، أشھد أن محمداً رسول اللّٰه، أشھد أن محمداً رسول اللّٰه، تخفض بھا صوتک ، تم ترفع صوتک بالشھادۃ أن لاإلہ إلا اللّٰه، أشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه ، أشھد أن محمداً رسول اللّٰه، أشھد أن محمداً رسول اللّٰه، حی علی الصلٰوۃ حی علی الصلٰوۃ ، حی علی الفلاح حی علی الفلاح،فإن کان صلاۃ الصبح قلت: الصلاۃ خیر من النوم، الصلوۃ خیر من النوم، اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر، لا إلہ إلا اللّٰه)) قارئینِ کرام یہ ہے ابو داود رحمۃ اللہ علیہ کی وہ روایت جسے مولانا احمدحسن سنبھلی حنفی نے حنفی ایرادات کے جواب میں ذکر کیا اور کہا ان کی تردید ابوداود سے ہوتی ہے۔ اور امام ابوداود رحمۃ اللہ علیہ نے اس پر سکوت کیا ہے اور ابنِ حبان رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ اسی کو مولانا عثمانی نے الحارث بن عبید اور محمد بن عبد الملک کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ،مگر ایک ہی صفحہ پر صبح کی اذان میں حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے ’الصلاۃ خیر من النوم‘ کہنے پر استدلال کیا اور فرمایا کہ امام ابوداود رحمۃ اللہ علیہ نے اس پر سکوت کیا ہے۔ چنانچہ ان کے الفاظ ہیں: ((عن أبی محذورۃ قال: قلت: یا رسول اللّٰه صلي اللّٰهُ عليه وسلم علمنی سنۃ الأذان، قال: فمسح مقدم رأسی قال :تقول: اللّٰه أکبر۔ إلی أن قال۔فإن کان صلاۃ الصبح قلت: الصلاۃ خیر من النوم اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر لا إلہ إلا اللّٰه،رواہ أبو داود(191,190/1)وسکت عنہ)) [1]
Flag Counter