Maktaba Wahhabi

34 - 413
’’انماء الزکن‘‘ سے استفادہ کے لیے اس ناکارہ نے اسے اپنے قلم سے نقل کیا تھا اور ارادہ تھا کہ جلاء العینین کی طرح اس کی طباعت کا بھی انتظام کیا جائے،مگر یہ سعادت فضیلہ الشیخ صلاح الدین مقبول کو حاصل ہوئی۔ جزاہ اللّٰه احسن الجزاء ہم نے اس تبصرہ کے دوران نقض قواعد فی علوم الحدیث سے بھی استفادہ کیا ہے۔ ان حنفی قواعد وضوابط کے تناظر میں عملاً حدیث اور رواۃ حدیث کے بارے میں جس قسم کے افکار کا اظہار اعلاء السنن میں کیا گیا ہے وہی ہمارا موضوع ہے۔ تاکہ قارئین مولانا عثمانی کے اندازِ فکر کو سمجھیں اور ان کی مسلکی مجبوریوں سے عبرت حاصل کریں۔ ہماری یہ گزارشات اور تنقیحات ’’إعلاء السنن ‘‘کے صرف آٹھ اجزا کے حوالے سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی تو باقی اجزا پر بھی ہم اپنی گزارشات قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان شاء اللہ ۔مجموعی طور پروہ اصول وضوابط جن کا سہارا مولانا عثمانی نے اکثر وبیشتر لیا ہے ان کا تقریباً ذکر یہاں آگیا ہے اور ان کے زاویۂ فکر کی بھی اس سے وضاحت ہو جاتی ہے ،اسی سے بقیہ حصہ کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ قیاس کن زگلستان من بہار مرا خادم العلم والعلماء ارشاد الحق اثری ۲۷محرم الحرام ۱۴۳۲ھ ۳جنوری ۲۰۱۱ء
Flag Counter