Maktaba Wahhabi

504 - 534
چوتھا مضمون : سپریم کورٹ کے مقدمہ سود میں مدیر اعلی کا تحریری بیان مضمون نگار: حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ آپ ماہنامہ محدث کے مدیر اعلی ہیں ۔ جیسا کہ نام ہی سے واضح ہے کہ یہ مضمون حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ کے تحریری بیان پر مشتمل ہے جو سپریم کورٹ میں آپ نے پیش کیا ، یہ بیان بڑامدلل ہے۔اس بیان میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے بعض تنقیح طلب نکات پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اس فیصلے کے 12 مقامات پر تفصیلی تبصرہ کرتے ہوئے کئی ایک مسائل کی گتھیاں بھی سلجھائیں گئی ہیں ۔ پانچواں مضمون :سپریم کورٹ شریعت اپلیٹ بینچ کے سوالات کے جوابات مضمون نگار :حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ آپ جماعت کے عظیم اور نابغہ روزگار شخصیت ہیں ۔ ہفت روزہ الاعتصام کے سابق مدیر اور اس وقت شعبہ تحقيق و تصنيف دارالسلام لاہورکے مدیر ہیں ۔آپ کئی ایک کتب کے مصنف بھی ہیں ۔ آپ کی مشہور زمانہ تفسیر بنام احسن البیان ہر خاص و عام کے لئے انمول تحفہ ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی چند کتب کے نام یہ ہیں، دلیل الطالبین اردو ترجمہ و فوائد رياض الصالحین للنووی ،خلافت وملوکیت ، تاریخی وشرعی حیثیت، نماز محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ،توحید اور شرک کی حقیقت،نفاذ شریعت کیوں اور کیسے ؟،مفرور لڑکیوں کا نکاح اور ہماری عدالتیں ،عورتوں کے امتیازی مسائل و قوانین ،حکمتیں اور فوائد ،اسلامی آداب معاشرت ،کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟،رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا وغیرہ۔ اس مضمون میں سپریم کورٹ کی جانب سے کئے گئے دس سوال جو سود کی حقیقت و تعریف ، اور اس کا مالیاتی اداروں سے تعلق ،اور اس ضمن میں مارک اپ کا حکم ،بانڈز جیسی اسکیمیں ،متبادل صورتیں ،کاغذی کرنسی کے قرض کا مسئلہ ،مسلم اور غیر مسلم اور سود ، ماضی میں دئیے گئے قرض پر مشتمل معاملات کا حل اس طرح کے سوالات کئے گئے تھے ،جس کا انتہائی مدلل اور جامع جواب، حافظ صاحب نے دیاہے ۔
Flag Counter