Maktaba Wahhabi

473 - 534
میں کوئی اور سزا دی جاسکتی ہے،جیسا کہ پہلے وضاحت ہوچکی ہے۔ bوہ فیس جو طالب علم پر قرض نہیں ، بلکہ جب وہ ادا کرے گا تو اس کے معاملات پورے ہوں گے جیسے امتحانی فارم ، رجسٹریشن فارم وغیرہ کی فیس ، اس میں اگر وہ تاخیر کرتا ہے اور ادارہ اپنے اخراجات اور زائد محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیٹ فیس وصول کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ قرض پر اضافہ نہیں ہے ،اور اس میں طالب علم مجبور نہیں ہے بلکہ آزاد ہے کہ چاہے وہ فیس ادا کرے یا نہیں۔ متفرقات سوال نمبر 1 : Under invoicing کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ جواب:Under invoicing سے مراد ہے کہ خریدو فروخت کے بعد Invoice (بل) میں سامان کی اصل قیمت سے کم قیمت درج کی جائے تاکہ ایکسپورٹر زیادہ سیلز ٹیکس سے بچ سکے اور امپورٹر زیادہ Tariff (درآمدی ٹیکس) سے بچ سکے۔ یہ معاملہ جائز نہیں کیونکہ یہ جھوٹ اور دھوکہ پر مبنی ہے۔ سوال نمبر 2 : اسلامی بینکنگ میں موجود نقائص پر کسی جامع کتابچہ کی نشاندہی فرمادیں ؟(انور سلیم کمال ) جواب: اس حوالہ سے عربی اور انگریزی میں کافی کتب موجود ہیں ، اردو میں فضیلۃ الشیخ ذوالفقار احمد  کی کتاب "دور حاضر کے مالی معاملات اور ان کا شرعی حکم " ایک نہایت عمدہ و جامع کتاب ہے ، اسی طرح جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن سے اشاعت کردہ کتاب "مروجہ اسلامی بینکا ری " بھی اس حوالہ سے اہم کتاب ہے۔ المدینہ اسلامک سینٹر سے شائع ہونے والا سہ ماہی مجلہ البیان شمارہ نمبر ۶ بھی خاص اسلامی بینکوں کے نقائص اور ان کا صحیح شرعی متبادل کے بیان پر مبنی ہے۔ سوال نمبر 3 :عصر حاضر میں کاروبار کی یہ شکل بھی سامنے آئی ہے کہ چند افراد ملکر ایک کاروباری اسکیم شروع کرتے ہیں جس کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ مثلا وہ چالیس ممبر متعین کرتے ہیں ہر ممبر ہر مہینے دو دو و ہزار روپے ادا کرتا ہے اور ہر ماہ ایک دفعہ قرعہ اندازی کی جاتی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل نکال لی جاتی ہے جس کے نام نکل آئے اس سے بقیہ قسطیں معاف کردی جاتی ہیں یہی سلسلہ ہر ماہ جاری رہتا ہے اور اگر کسی کا نام قرعہ اندازی میں نام نہ نکلے تو موٹر سائیکل کی قیمت کی معینہ قسطیں ادا کرنے کے بعد موٹر
Flag Counter