Maktaba Wahhabi

114 - 187
جب عو رت پا نچ نما زیں پڑ ھے اپنی شرمگاہ کی حفا ظت کر ے اپنے خا و ند کی فرمانبرداری کرے جنت کے جس درو از ے سے چا ہے گی دا خل ہو گی۔ حضرت عبا دہ رضی اللہ عنہ سے مر و ی ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: اضمنوا لی ستاًّ من أنفسکم أضمن لکم الجنّۃ اصدقوا اذا حدثتم و أوفوا اِذا وعد تم وأدّوا اِذا ائتمنتم،و احفظوا فروجکم،وغضّوا أبصارکم وکفّوا أید یکم۔ (ابن حبان و الحاکم وصححہ و لہ شواہد،الصحیحۃ :ص۱۴۷۰) مجھے چھ چیز وں کی ضما نت دو،میں تمہیں جنت کی ضما نت دیتا ہوں،جب بات کرو تو سچ کہو،جب وعدہ کروتوپو را کرو،جب امین بنا ئے جا ؤتو امانت کوادا کرو،اپنی شرمگاہوں کی حفا ظت کرو،اپنی آ نکھوں کو نیچا رکھو اور اپنے ہا تھوں کو (کسی کو تکلیف دینے سے)روکے رکھو۔ حضرت سھل رضی اللہ عنہ بن سعد سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من یضمن لی ما بین لحییہ وما بین رجلیہ أضمن لہ الجنۃ۔ (بخاری:ج ۲ص۲۵۸) جو مجھے اس کی جو دو جبڑوں کے ما بین (زبا ن ) اور جو دو ٹا نگوں کے درمیا ن (شرمگاہ ) کی ضما نت دیتا ہے میں اسے جنت کی ضما نت دیتا ہوں۔ مید ان محشرمیں جہاں کوئی سا یہ دار چیز میسر نہیں ہو گی،اللہ تعا لیٰ اپنے جن بندوں کو اپنے عرش عظیم کا سا یہ نصیب کرے گا،ان میں ایک شرمگاہ کی حفا ظت کر نے وا لا ہے۔ چنا نچہ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مر و ی ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: سات قسم کے آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے عر ش کے سا یہ میں رکھیں گے۔(۱)اما م عادل۔(۲) وہ نو جو ان جس نے اپنے جو انی عبا دت میں نبھائی۔(۳)وہ آ دمی جس کا دل مسجد سے معلق رہا۔(۴) وہ دو آ دمی جو آ پس میں اللہ کے لیے محبت کر تے ہیں،اسی بنیا د پر وہ ملتے ہیں اور اسی پر جد ا ہو تے ہیں۔(۵) وہ انسا ن جسے حسب وجما ل و الی عو رت بر ائی
Flag Counter