Maktaba Wahhabi

45 - 187
اورٹھکا نا کیا ہو گا۔( کتاب التھجد ) منصو ر بن معتمر کو فی رحمہ اللہ حضرت منصور رحمہ اللہ کا شما ر کو فہ کے کبا ر محد ثین میں ہو تا ہے،حضرت حسن بصری رحمہ اللہ،ابر اہیم نخعی رحمہ اللہ،سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور مجاہد ایسے تا بعین کے وہ شا گرد رشید تھے،نہا یت عا بد و زاہد،روزہ دار اور شب زندہ دار تھے،کثرت سے رونے کے سبب بینا ئی جاتی رہی تھی سا ٹھ سال ان کا معمو ل رہا کہ دن کو رو زہ رکھتے اور شب بھر قیا م کرتے،حا فظ عبد الحق اشبیلی رحمہ اللہ نے لکھا ہے،کہ ان کی ایک پڑوسن تھی،رات کو سو نے کے لیے اپنی بیٹی کے ہمر اہ چھت پر چلی جاتی اور رات کے آ خری حصہ میں نیچے آجاتی اس کی بیٹی حضرت منصو ر رحمہ اللہ کو نما ز پڑھتے دیکھتی،جب ان کی وفات ہو گئی تو اس نے اپنی و الدہ سے پو چھایہاں چھت پر رات کو لکڑی کا ایک تنا ہو تا تھا وہ اب کہاں ہے؟ اس کی و الدہ نے کہابیٹی وہ تنا نہیں بلکہ منصو ر بن معتمر رحمہ اللہ تھے،جو شب بھر نماز پڑھتے تھے،اس نے کہا اماں اسقدر عبادت میں تو کئی سالوں سے اسے دیکھتی ر ہی اور آ پ کہتی ہیں وہ منصور رحمہ اللہ تھے،ان کو کیا ہوا؟ اس نے جواب دیا کہ وہ فوت ہو گئے اور لو گوں نے انہیں دفن کر دیا،سعادت مند بیٹی نے کہا اماں آ ج سے میں بھی اللہ کی عبا دت کیا کروں گی،چنا نچہ اس کے بعد وہ نیک خاتون بیس سا ل زندہ ر ہی دن کو رو زہ اور شب بھر قیام کر تی۔( کتا ب التھجد،الحلیۃ:ج۵ص۴۰ ) سفیا ن ثو ری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :کہ اگر تم منصور کو نما ز پڑھتے دیکھتے توسمجھتے کہ نماز کے دوران ان کی رو ح پر و از کر جا ئے گی۔( الحلیہ :ج۵ص۴۰ ) حضرت کر ز بن حا رث رحمہ اللہ حضرت کر ز رحمہ اللہ کا شما ر بھی بڑے عبا دت گز ار وں میں ہو تا تھا،نما ز میں بسا اوقات اسقد ر لمبا سجدہ کر تے کہ چڑیا ان کی پیٹھ پر بیٹھ جا تی۔( کتا ب التھجد ) بالکل یہی کیفیت نما ز میں حضرت ابر اہیم بن یز ید میمنی رحمہ اللہ کی ہو تی تھی۔( الحلیہ :ص ۲۱۲ج۴) حضرت صلۃ بن اشیم رحمہ اللہ حا فظ عبد الحق رحمہ اللہ نے جعفر بن زید العبد ی سے نقل کیاہے کہ میں کا بل کی لڑا ئی میں تھا اور لشکر میں حضرت صلہ بن اشیم رحمہ اللہ بھی تھے رات ہو ئی تو میں نے ارادہ کیاکہ آ ج رات میں
Flag Counter