Maktaba Wahhabi

27 - 534
قرض اور سود: سرمایہ دارانہ نظام کی بنیاد دراصل قرض اور اس پر حاصل کردہ سود ہے۔ قرض اور سود کےاس عفریت نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح جکڑ رکھا ہے ۔ سودی قرض کی ہولناکی کے متعلق چند حقائق درج ذیل ہیں: (1)پوری دنیا کا مجموعی قرضہ 51 ٹریلین ڈالر (510 کھرب ڈالر) کے قریب ہے۔اور پوری دنیا کی مجموعی آمدنی () 69.98 ٹریلین ڈالر ہے۔ یعنی دنیا کا مجموعی قرضہ پوری دنیا کی مجموعی آمدنی کا 73 فیصد ہے۔ (2) اس قرضہ میں ہر منٹ میں تین ملین ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے ، یعنی ہر چھ گھنٹے میں ایک بلین ، ہر روز چار بلین، ماہانہ ایک سو بیس بلین اور سالانہ 1.4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے۔[1] (3) دنیا کی سپر پاور کی معیشت قرضوں کے دلدل میں بری طرح پھنسی ہے ، اور دنیا میں کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ قرضہ امریکہ ہی پر ہے،یعنی تقریباً 14ٹریلین ڈالر، جس کا صرف سود ہی 662 بلین ڈالر ہے ، جوکہ پاکستان کے مجموعی قرضہ (117 بلین ڈالر) سے چھ گنا زیادہ ہے۔
Flag Counter