Maktaba Wahhabi

43 - 534
عقیدہ و منہج حلال کمائی کیاهمیت و افادیت فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ [1] الحمدللّٰه رب العالمین و صلی اللّٰه و سلم علی أشرف الأنبیاءوالمرسلین محمد وعلی آله و أصحابه ومن تبعهم باحسان إلی یوم الدین أشهد أن لاإله إلااللّٰه وحده لا شریک له و أشهد أن محمدا عبده و رسوله و بعد ! حلال کمائی کیوں ضروری ہے ؟ انسان اس دنیا میں جو اپنی زندگی کا دورانیہ گزار رہا ہے یہ دورانیہ بہت مختصر بھی ہے اور بہت اہم بھی ہے، انسان جب اس دنیا میں شعور کی آنکھ کھولتا ہے تو اس کا اپنے چار سو پھیلی ہوئی وسیع کائنات کے ساتھ سابقہ پیش آتا ہے ، وہ اپنے آپ پر غور کرتا ہے تو یہ اپنی مرضی سے نہیں آیا ،اسی طرح جس ماحول میں آیا ہے وہ بھی اس نے اپنی مرضی سے منتخب نہیں کیا ، اپنی شکل وصورت قد و قامت کو دیکھتا ہے تو یہ چیزیں بھی ایسی ہیں کہ جن پہ اس کا کوئی اختیار نہیں ،اس کا اپنا وجود اور یہ کائنات اس کی اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہے کہ جو کچھ بھی میرے چاروں طرف پھیلا ہوا ہے اس کے بنانے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ نیز یہی چیز انسان
Flag Counter