رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھااگر آپ حفصہ رضی اللہ عنہ سے نکاح نہ کرتے تو میں ضرور ان سے نکاح کرلیتا۔(بخاری :ج۲ص۸۶۸)
یہ قصہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی کمال وفاداری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز دان ہونے کی روشن دلیل ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کسی کام کے لئے بھیجا وہ فرماتے ہیں کہ میں واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے انتظار میں تھے۔آپ سے رخصت ہوکر گھروالدہ کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے دیر سے آنے کا سبب پوچھا۔میں نے عرض کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک کام کے لئے بھیجا تھا اس لئے آنے میں دیر ہوگئی والدہ نے پوچھا وہ کیا کام تھا میں نے کہا : کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کی بات تھی،تو انہوں نے کہا :کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کو چھپائے رکھو۔(الادب المفرد:ص۲۹۲،۲۹۷)
بیوی بھی امانت ہے
میاں بیوی کا رشتہ انتہائی مقدس و محبت کا رشتہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : کہ دنیا کا بہترین متاع نیک بیوی ہے۔ماں باپ اپنی لخت جگر کو پال پوس کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اللہ کے سہارے ایک مرد جو بسا اوقات اجنبی بھی ہوتا ہے،کے سپرد کردیتے ہیں،اب خاوند کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے حقوق و ضروریات کی پاسداری کرے۔اس اعتبار سے ماں باپ گویا اپنی بیٹی کو خاوند کی امانت میں دے دیتے ہیں،اس بات کا اظہار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے عظیم الشان خطبہ میں عورتوں کے حقوق بیان کرتے ہوئے فرمایا:
فاتقوا الّٰلہ فی النسآء فاِنّکم اخذتموھن بامان اللّٰہ
(مسلم :ج۱ص ۳۹۷ وغیرہ)
اپنی عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو تم نے انہیں اللہ کی امان سے اپنے قبضہ میں لیا ہے۔
اور بعض روایات میں ہے کہ بأما نۃ اللّٰہ اللہ کی امانت سے اپنے قبضہ میں لیا ہے۔اسی طرح میاں بیوی کے ملاپ کی کوئی بات کسی سے کہنا جہاں بدترین بے حیائی پر مبنی
|