Maktaba Wahhabi

408 - 534
والے ہم ہیں؟‘‘ یہ ہوائیں کون چلاتا ہے ؟کون ہے جو مینہ برساتا ہے ؟یہ کس نے دھوپ پید ا کی ہے ؟ جس کی کرنوں سے تمہاری فصل پکتی ہے ،اگر یہ سب کچھ ہم ہی نے پیداکیا ہے تواسے ہماری خاطر معاشرے پر خرچ کرنے سے دریغ کیوں کرتے ہو ؟ گردش دولت کا نظام دولت کو گردش میں لانے کےلئے اور معاشرے کے تمام افراد میں پھیلانےکےلئےاسلام نے یہ ترغیب دی کہ : {أَنْفِقُوْا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَلَا تَيَمَّمُوْا الْخَبِيْثَ مِنْهُ تُنْفِقُوْنَ} (البقرة: 267 ) ’’اور جوکچھ تم نے کمایا ہے اور جو کچھ زمین سے ہم نے تمہارے لئے نکالا اس کا بہترین حصہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور ردّی چیزیں چھانٹ چھانٹ کر اللہ کی راہ میں نہ دیا کرو‘‘۔ زکوٰۃوعشر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی اور زکوٰۃ کو واجب ٹھہرایا اورمالداروں سے اڑھائی فیصد جبراًوصول کرنے کا حکم دیا اور یہ اسلام میں کروڑوں کی رقم صرف مساکین کےلئے روزگار فراہم کرنے کےلئے وقف کر دی جاتی ہے ۔ قانون وراثت دولت کو گردش میں لانے کےلئے حکم دیا کہ ہر شخص کی وفات پر اس کے مال اور اس کی زمین کو اس کے قریب اور دور کے رشتہ داروں میں بانٹ دیا جائے ۔جائیداد کے حصّے بخرے کردئیے جائیں تاکہ دولت مرکوز نہ ہو،اولاد اکبر کی جانشینی کا قانون Law of Primogeniture اور مشترکہ خاندان کا طریقہ Joint Family Systemاسلام نے اسی لئے ناجائز قرار دیا کہ اس سے دولت مرکوز ہو جاتی ہے۔
Flag Counter