Maktaba Wahhabi

451 - 534
أحکام وفتاویٰ شعبہ ہائے معیشت سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات مؤرخہ ۱۶ دسمبر ۲۰۱۲ کو المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے تحت ’’ اسلامی بینکاری شرعی میزان‘‘ کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے نامور علماء کرام اور ماہرین معیشت نے شرکت کی اور مقالہ جات بھی پیش کئے۔ مذکورہ سیمینار میں شہر کراچی سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میں سوال وجواب کی نشت بھی تھی۔ موضوع کی جدت اور لوگوں کی اس حوالے سے تشنگی کے باعث سوالات کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ان میں سے چند کے جوابات تو سیمینار میں ہی دے دئے گئے۔ البتہ کافی ایسے اہم سوالات تھے وقت کی قلت کے باعث جن کے پروگرام میں جوابات نہ دئے جاسکے۔ ان سوالات کی اہمیت وافادیت اور ضروت کو دیکھتے ہوئے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ تحقیق تصنیف کی جانب سے یہ سوالات تیار کرکے پاکستان بھر میں کبار اہل علم کو ارسال کئے گئے لوگوں کی تسلی وتشفی کیلئے وہ جوابات تحریر فرمادیں۔علماء کرام کی جانب سے الحمد للہ بھر پور تعاون کیا گیا اور انہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود جوابات تحریر فرماکر ہمیں ارسال کئے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور وممنون ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان جوابات سے امت کی بہتر رہنمائی فرمائے۔ انہ ولی التوفیق۔ ( ادارہ )
Flag Counter