Maktaba Wahhabi

383 - 534
جدید معاشی نظریات سودی معیشت اور جدیدبینکاری ابو حمزہ پروفیسر سعید مجتبی سعیدی [1] اسلام ایک فطری مذہب ہے یہ حقوق العباد کو حقوق اللہ کی طرح بڑی اہمیت دیتا ہےبلکہ بعض روایات سے تو یہاں تک واضح ہوتا ہے کہ حقوق اللہ کی نسبت حقوق العباد کی اہمیت زیادہ ہے کیونکہ حقوق اللہ کی بابت تو یہ امیدکی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالی عفو و کرم کرتے ہوئے بندے کو معاف کردے گااس کے برعکس حقوق العباد کے متعلق یہ آیا ہے کہ جب تک حق والا معاف نہیں کرے گا اللہ تعالی بھی اسے معاف نہیں کرے گا۔ اسی لئے اسلام نے ہر اس عمل کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے جس سے لوگوں کے حقوق کی پامالی اور حق تلفی ہوتی ہو۔اسلام نے جن باتوں کو ناجائز اور حرام قرار دے کر انسانوں کو ان سے روکا ہےان میں سے ایک سود بھی ہے۔چونکہ سود وہ معاملہ ہےجس میں تھوڑی رقم یا جنس دے کر زیادہ رقم یا جنس لی جاتی ہے۔اس میں سود دینے والے پر ظلم ہوتا ہے اور سود لینے والابیٹھے بٹھائے بغیر کسی محنت کے منافع کمارہا ہےاسی لئے اسلام نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ سود کی مذمت: }اَلَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا يَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا يَقُوْمُ الَّذِيْ يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطٰنُ مِنَ الْمَسِّ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْٓا اِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبٰوا ۘ وَاَحَلَّ اللّٰهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا ۭ فَمَنْ جَاۗءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ
Flag Counter