Maktaba Wahhabi

242 - 534
لین دین کے مسائل قسطوں کے کاروبار کا شرعی حکم؟ ڈاکٹر عبد الرحمٰن ردادی [1] ترجمہ : محمد یونس اثری[2] اہل علم کا قسطوں کے کاروبارکی صحت میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اور جو جمہور اہل علم کا مؤقف معلوم ہوتا ہے وہ یہی کہ قسطوں کا کاروبار جائز ہے اور ضرورت کا تقاضہ بھی یہی ہے ۔ جس طرح خریدار کو یہ اختیار ہے کہ وہ چیز کی نقد قیمت ادا کرے یا رضامندی سے ایک مقررہ وقت تک اسے مؤخر کر لے ۔ اسی طرح عمومی دلائل کی بناء پرفروخت کنندہ کے لئے بھی جائز ہے کہ وہ ایک معقول حد تک وجوہات کی بنا پر قیمت بڑھاسکتا ہے ۔ البتہ قیمت کا یہ اضافہ مجبوری کا فائدہ اٹھانے اورظلم و زیادتی پر مبنی نہیں ہونی چاہئے ۔
Flag Counter