Maktaba Wahhabi

196 - 534
چہارم : ضمانت کالیٹر ( Shipping Guarante ) بینک گارنٹی کی مذکورہ تین اقسام کے علاوہ ایک چوتھی قسم بھی ہے جو بینک شپنگ کمپنیوں یا اسٹیمرز ایجنسیز (Steamers agencies ) کے حوالے سے وضع کرتا ہے۔ اس کا اجراء بینک اس وقت کرتا ہے جب درآمد کیا گیا سامان تو معینہ بندرگاہ تک پہنچ جاتا ہے لیکن دستاویزات وقت پر نہیں پہنچ پاتیں جن کا تعلق درآمد شدہ سامان کی مالیت اور قیمت سے ہوتا ہے ۔بسا اوقات اس میں یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ یہ سامان اگر اسی طرح بندرگاہ پر کچھ عرصہ پڑا رہا تو خراب یا ضائع ہوجائے گا۔ لہٰذا مذکورہ بالا ضمانت میں بینک یہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ مال سے متعلق تمام دستاویزات فورا اسٹمیرز کے ایجنٹس کے حوالے کردے گا ۔ بینک کی ا سضمانت کی بنیاد پر درآمد کرنے والا (شپنگ کمپنی سے ) اپنا سامان وصول کرلیتا ہے۔ اس ضمانت کے اجراء کیلئے امپورٹر بینک کو درخواست دیتا ہے اور اس کے ساتھ اس درآمدی ضمانت (Import L/C) کی تمام قیمت بھی ادا کردیتا ہے جو کہ درآمد شدہ سامان کی قیمت کے مطابق ہوتی ہے۔ اس کےبعد بینک کلائنٹ کے نام گارنٹی جاری کرد یتا ہے ۔ اور کلائنٹ جاری کردہ ضمانتی خط کو جہاز راں کمپنیوں کے مخصوص ایجنٹوں کے حوالے کردیتا ہے ۔ گارنٹی لیٹر کے اجراء سے بینک کو حاصل ہونے والا فائدہ یہ وعدہ یا معاہدہ جس کی بناء پر بینک نے کلائنٹ کی ذمہ داری کو اپنے ذمہ لیا ہے کہ وہ کلائنٹ کی طرف سے مستفید کو گارنٹی لیٹر معاہدہ اور اس کی شرائط کی رو سے لاگو ہونے والی رقم کی ادائیگی کرے گا اس تمام عمل کے پیچھے بینک کو حاصل ہونے والا مالی فائدہ کارفرما ہوتا ہے۔ یعنی بینک تمام معاملات میں ثالث اور ضامن بننے کیلئے کمیشن وصول کرتا ہے جس کی نسبت عموما 2% یا حسب اتفاق کم زیادہ ہوتی لہٰذا اس ذمہ داری اور سروس کی ادائیگی پر بینک 2 فیصد کمیشن کا حقدارٹھہرتا ہے۔ یہاں پہلا باب اختتام پذیر ہوا جس میں بینکوں کی جانب سے جاری ہونے والےان گارنٹی خطوط کا ایک مکمل تصور اور اس کے خدووخال اور طریقہ اجراء کو واضح کیا گیا جو بینک اپنے کلائنٹ کو مستفیدین کیلئے
Flag Counter